جسٹس طارق محمود کو دھمکیاں دینے والے ملزم کیخلاف مقدمہ درج

26 مئی ، 2024

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)جسٹس طارق محمود عباسی کو واٹس ایپ کالز کے ذریعے دھمکیاں دینے والے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا،تھانہ نیوٹاؤن کو کانسٹیبل خالدمحمودنے بتایاکہ جسٹس طارق محمود عباسی کے ساتھ بطور گارڈ ڈیوٹی دے رہاہوں، 28اپریل کو فون نمبر سے متعددواٹس ایپ کالز جسٹس صاحب کو موصول ہوئیں ۔