سائبر کرائم کراچی کے حساس مقدمےمیں مدعی عدالتی کارروائی سے از خود علیحدہ

26 مئی ، 2024

کراچی (اسد ابن حسن) ایف آئی اے سائبر کرائم کراچی میں گزشتہ برس پاکستانی شہریت، موروثی جائیداد اور بزنس کے تنازعے پر درج مقدمہ نمبر 2023/7میں مدعی عاصم حمید نے گزشتہ جمعہ کو عدالت میں درخواست جمع کروائی ہے کہ اسے عبدالرحمان الکوزے نے پاور آف اٹارنی دی تھی جس کے بعد اَس کی ہدایت اور میری تحریری درخواست پر مقدمہ درج ہوا لیکن اب کیونکہ اس کا عبدالرحمان سے کوئی رابطہ نہیں ہے اور نہ ہی وہ اسے دستاویزات فراہم کر رہا ہے۔