ٹیلی کام کمپنی کوپی ٹی سی ایل کیساتھانضمام کی اجازت دینے کیلئے پی ٹی اےاور دیگر ا سٹیک ہولڈرز کا موقف طلب

26 مئی ، 2024

اسلام آباد (نامہ نگار)مسابقتی کمیشن آف پاکستان (سی سی پی) نے ٹیلی نار پاکستان کو پی ٹی سی ایل کے ساتھ انضمام کی اجازت دینے کے لیے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کا موقف طلب کرلیا۔ ہفتہ کو سی سی پی کے اعلان کے مطابق سی سی پی اس وقت پی ٹی سی ایل کی جانب سے ٹیلی نار پاکستان کے مجوزہ حصول کا فیز II جائزہ لے رہا ہے۔