فواد چوہدری اور اروند کیجریوال کی ایکس پربھارتی سیاست پر نوک جھونک

26 مئی ، 2024

کراچی(نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف حکومت کے سابق وزیر چوہدری فواد حسین نے بھارتی دارالحکومت دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کی ایکس پوسٹ شیئر کی اوربھارت کے عام انتخابات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ امن اور ہم آہنگی، نفرت اور انتہا پسندی کی قوتوں کو شکست دے سکتی ہے۔اس پر ردعمل دیتے ہوئے اروند کیجریوال نے کہا کہ چوہدری صاحب، میں اور میرے ملک کے لوگ ہمارے مسائل کو سنبھالنے کی پوری صلاحیت رکھتے ہیں۔ آپ کے ٹویٹ کی ضرورت نہیں ہے۔ اس وقت پاکستان کے حالات بہت خراب ہیں۔ آپ اپنے ملک کا خیال رکھیں۔یہ پہلا موقع نہیں جب چوہدری فواد حسین نے بھارتی سیاست اور انتخابات پر بات کی ہو۔