پشاور(صباح نیوز)مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا اور رہنما تحریک انصاف بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ مریم نواز اوچھے ہتھکنڈوں سے بانی پی ٹی آئی کا کچھ نہیں بگاڑ سکتی، بانی پی ٹی آئی پلیٹلیٹس کا بہانہ بنا کر لندن بھاگنے والے نہیں۔اپنے ایک بیان میں بیرسٹر سیف نے کہاکہ پنجاب کابینہ اجلاس میں بانی پی ٹی آئی کے خلاف قانونی کارروائی کی منظوری دی گئی، بانی پی ٹی آئی مریم نواز اور ان کے پاپا نواز شریف کے اعصاب پر سوار ہے۔ انہوں نے کہا کہ جیل میں ہو کر بھی جعلی فارم 47 کا سازشی ٹولہ بانی پی ٹی آئی سے خوفزدہ ہے۔ بیرسٹر سیف کا مزید کہنا تھا کہ اوچھے ہتھکنڈوں سے سابق وزیراعظم کا کچھ نہیں بگاڑا جاسکتا، سازشی ٹولہ جتنا بانی پی ٹی آئی کو دباتے ہیں وہ اتنا ہی مضبوط بنتے ہیں، بانی پی ٹی آئی قوم کے لئے قیدوبند کی صعوبتیں کاٹ رہے ہیں۔
بیجنگبیجنگ کی وزارتِ تجارت اور واشنگٹن کے وزیرِ خزانہ نے اتوار کو بتایا کہ چین اور امریکہ کے اعلیٰ حکام آنے...
مقبوضہ بیت المقدس اسرائیل کی اٹارنی جنرل نے اسرائیل کی خفیہ جاسوس ایجنسی موساد کے اگلے سربراہ کی تقرری...
کراچی تیل کا عالمی بحران، بھارتی وزیر اعظم کی عوام سے ایندھن بچانے کی اپیل ،زرمبادلہ کے ذخائر بچانےکیلئے...
ملتان پولیس نے زیادتی کے مختلف واقعات کی اطلاع پر دو افراد کو گرفتار کرکے کارروائی شروع کردی ۔ گلگشت پولیس کو...
جہانیاں ڈی پی او خانیوال چوہدری محمد عابد نے فرائض میں غفلت لاپرواہی اور ایف آئی آر کے لیٹ اندراج پر ایس...
ملتان آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن کی جانب سے مرکزی و صوبائی قیادت کی کال پر ملتان ڈویژن کے مختلف سرکاری...
ملتان ممتازآباد میں خاتون اور بچوں کی پراسرار موت کا معمہ حل نا ہوسکا۔ پولیس نے گرفتار ملزمان کو عدالت میں...
شجاع آباد پولیس تھانہ سٹی شجاع آباد نے چوریوں اور ڈکیتیوں میں ملوث چار افراد کے گینگ کو پکڑ لیا۔ملزمان کے...