ملتان(سٹاف رپورٹر)شجاع آباد میں معمولی تلخ کلامی پر شوہر نے چھریوں کے وار سے بیوی کو قتل کردیا، کوٹلہ رحمان علی میں ملزمان نے کسی کے وار کر کے ایک شخص کو زخمی کر دیا، تفصیل کے مطابق تھانہ صدر شجاع آبادکے علاقے دربار چوٹیاں شریف کے رہائشی محمد یوسف نے گھریلو جھگڑے پر چھریوں کے وار کرکے اپنی بیوی زینب بی بی کو قتل کردیا اطلاع پاکر پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر مقتولہ کی نعش قبضے میں لیکر ملزم شوہر کو گرفتار کرلیا پولیس کی ابتدائی تفتیش سے معلوم ہوا کہ ملزم نشہ کا عادی تھا جس نے آئے روز گھر میں لڑائی جھگڑا کرنا معمول بنالیا تھا، تھانہ بستی ملوک کے علاقے ممتازحسین اپنے گھر کوٹلہ رحمان علی اڈا لاڑ کے قریب موجود تھا کہ ملزمان محمد خالد دونامعلوم افراد کے ہمراہ آیا اور ممتازحسین سے جھگڑا شروع کردیا جھگڑے کے دوران ملزمان نے کسی کا وار کرکے ممتازحسین کو شدیدزخمی کردیا جسے تشویشناک حالت میں رورل ہیلتھ سنٹر لایاگیا جہاں ڈاکٹر ز نے بہتر علاج معالجہ کے لیئے نشتر ہسپتال ریفر کردیا۔
ملتان، مخدوم رشید شہباز شریف ہاسپٹل اور وہاڑی روڈ سے دو نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد، ٹریفک حادثہ 12سالہ...
راولپنڈی عمران کی بہنوں نے ملاقات نہ کروانے پر اڈیالہ جیل کے قریب ایک اور دھرنادیا، اس موقع پر علیمہ خان نے...
ملتان احتساب عدالت ملتان نے ضلع وہاڑی میں قومی خزانے میں خورد برد کرکے اربوں روپے کی کرپشن کرنے کے مقدمہ میں...
کراچی ایف آئی اے لاہور کارپوریٹ کرائم سرکل کی دو ٹیموں نے حوالہ ہنڈی کے حوالے سے مختلف چھاپوں میں پانچ افراد...
راولپنڈیپی ٹی آئی کا لاہور میں یکم مئی پاور شو،احتجاجی تحریک دوبارہ شروع کرنے کا اعلان ،پاکستان تحریکِ...
کراچی تجزیہ کاروں سید محمد علی، سلیم صافی، ریما عمر اور ارشاد بھٹی نے کہا ہے کہ اس وقت مذاکرات میں سب سے بڑی...
لاہور سول سروسز اکیڈمی میں پاکستان لرننگ فیسٹیول کا شاندار آغاز۔امن، ماحولیاتی استحکام اور تعلیم تک مساوی...
ملتان ایف آئی انے ایئر پورٹ پر مختلف کارروائیاں کرتے ہوئے کم عمر بچے سمیت تین افراد کو گرفتار کرکے سرکل آفس...