چوک سرورشہید،ملتان (نامہ نگار،سٹاف رپورٹر) وین اور ٹرالر میں خوفنا ک تصادم، ہائی ایس وین میں سوار ایک ہی خاند ان کے11 افراد جاں بحق، 12 زخمی، ریسکیو 1122 کے پاس ایک ہی ایمبولینس ہونے کی وجہ سے لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت مرنے والوں اور زخمیوں کو ٹی ایچ کیو ہسپتال چوک سرورشہید پہنچایا حادثہ این ایچ اے کی جانب سے سڑک کی تعمیر اورپتھر پڑا ہونے کی وجہ سے پیش آیا۔ ملتان سے بھکر جانے والی ہائی ایس وین چوک سرورشہید کے نزدیک اڈہ محمد والا پر ٹرالر سے خوفناک انداز میں ٹکر اگئی جس کے نتیجہ میں ہائی ایس میں موجود ایک ہی خاندان کے 11 افراد صائمہ زوجہ بشیر،زیبا دختر اسلم، محمد اسلم ولد عباد علی، صائم ولد سجاد، شہناز زوجہ اسلم، دلبر حسین ولد نامعلوم، سجاد ولد نامعلوم،نمل ولد شفیق (بچی) عمیر ولد سجاد، حنیفا ں زوجہ جمال دین، حنیفان دلاور دختر دلاور موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ زخمی ہونے والوں میں علی حیدر، سمیر احمد، جبران، انیسہ، شفیق، رضیہ، فہد، سحر شفیق، شمیم اختر، رضیہ، بینش اسلم،، ورشہ بتول شامل ہیں، زخمیوں اور مرنے والوں کی نعشوں کو ٹی ایچ کیو ہسپتال چوک سرورشہید پہنچایا گیا۔
کوئٹہ تربت میں تعمیراتی کمپنی کی گاڑی پر حملے کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔ موسیٰ خیل میں...
کراچی کراچی سے تعلق رکھنے والی پاکستان کی پہلی صوفی اوپیرا سنگر سائرہ پیٹر نے لندن کے تاریخی رائل البرٹ ہال...
اسلام آبادوزیر مملکت خزانہ بلال اظہر کیانی نے ملکی معاشی ترقی میں خواتین کاروباری شخصیات کے اہم کردار کو...
لندن سبکدوش ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا ہے کہ پاکستان اور برطانیہ کے تعلقات بہت اچھے ہیں، چیلنجز ہوتے...
دبئی دبئی کے حکمران کے بھتیجے کی سابقہ اہلیہ کو ضمانت پر رہا کر دیا گیا ، امارات کے سرکاری میڈیا آفس نے بتایا...
اسلام آباد کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد کو مرکز برائے عالمی یونیورسٹی درجہ بندی کی جانب سے جاری کردہ 2026 کی...
میاں چنوں میاں چنوں کے نواحی علاقہ بہار کالونی کے رہائشی نوجوان پچیس سالہ عامر ولد اکرم نے گلے میں پھندہ ڈال...
کراچی 24گھنٹے میں ملک بھر سے 432 پروازیں آپریٹ کی گئیں۔ 55 منسوخ جبکہ 53 میں 1 سے ساڑھے 10 گھنٹے تک تاخیر رپورٹ...