ریاض (آئی این پی ) سعودی محکمہ موسمیات نے حج کے موقع پر شدید گرمی کا الرٹ جاری کردیا ہے، رواں سال 24 سے 29 جون تک سال کا گرم ترین وقت ہوگا۔ سعودی محکمہ موسمیات کے سربراہ ایمن غلام نے عازمین حج کو خبردار کیا ہے کہ حج کا سیزن اس بار جون میں آرہا ہے جب بہت گرمی پڑتی ہے اور فضا میں نمی کا تناسب بھی بڑھ جاتا ہے۔ سعودی محکمہ موسمیات کے مطابق مناسک حج کی ادائیگی 14سے 19جون تک متوقع ہے، ایمن غلام کا کہنا تھا کہ متعلقہ اداروں کو موسم کی کیفیت کا پوری طرح علم ہونا چاہیے تاکہ تمام ضروری اقدامات بروقت کیے جاسکیں جبکہ عازمین حج کے کیمپوں کے اندر کھانے پینے سے متعلق انتظامی امور کا بھی جائزہ لیا گیا۔
بیجنگبیجنگ کی وزارتِ تجارت اور واشنگٹن کے وزیرِ خزانہ نے اتوار کو بتایا کہ چین اور امریکہ کے اعلیٰ حکام آنے...
مقبوضہ بیت المقدس اسرائیل کی اٹارنی جنرل نے اسرائیل کی خفیہ جاسوس ایجنسی موساد کے اگلے سربراہ کی تقرری...
کراچی تیل کا عالمی بحران، بھارتی وزیر اعظم کی عوام سے ایندھن بچانے کی اپیل ،زرمبادلہ کے ذخائر بچانےکیلئے...
ملتان پولیس نے زیادتی کے مختلف واقعات کی اطلاع پر دو افراد کو گرفتار کرکے کارروائی شروع کردی ۔ گلگشت پولیس کو...
جہانیاں ڈی پی او خانیوال چوہدری محمد عابد نے فرائض میں غفلت لاپرواہی اور ایف آئی آر کے لیٹ اندراج پر ایس...
ملتان آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن کی جانب سے مرکزی و صوبائی قیادت کی کال پر ملتان ڈویژن کے مختلف سرکاری...
ملتان ممتازآباد میں خاتون اور بچوں کی پراسرار موت کا معمہ حل نا ہوسکا۔ پولیس نے گرفتار ملزمان کو عدالت میں...
شجاع آباد پولیس تھانہ سٹی شجاع آباد نے چوریوں اور ڈکیتیوں میں ملوث چار افراد کے گینگ کو پکڑ لیا۔ملزمان کے...