اداروں کے درمیان مفاہمت کے لئے پیشرفت ہونی چاہئے، رانا ثنا ء

26 مئی ، 2024

کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیوکے پروگرام ”نیا پاکستان شہزاد اقبال کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کے سیاسی مشیر رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ اداروں کے درمیان مفاہمت کیلئے پیشرفت ہونی چاہئے، ججوں کو نہیں ان کے فیصلوں کو بولنا چاہئے،بانی پی ٹی آئی اپنی پارٹی کے ساتھ ملک کو بھی مشکلات کا شکار کررہے ہیں،سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس لگانا درست نہیں ہوگا، اس وقت یہ حکومت اپنے سائے سے بھی ڈر رہی ہے۔