نئے بیل آؤٹ پیکیج کیلئے درخواست پر ابتدائی نتائج کی بنیاد پر فیصلہ

26 مئی ، 2024

اسلام آباد (مہتاب حیدر) ملکی تاریخ میں منفرد اور پہلی بار آئی ایم ایف نے یہ عام کرنے کو ترجیح دی ہے کہ مشن نئے بیل آؤٹ پیکج کے لیے پاکستان کی درخواست پر ابتدائی نتائج کی بنیاد پر حتمی فیصلہ کرنے کے لیے اپنے ایگزیکٹو بورڈ کے سامنے پیش کرنے کے لیے ایک رپورٹ تیار کرے گا۔ پاکستان کے معاملے میں آئی ایم ایف کی جانب سے ماضی میں اپنائے گئے طرز عمل میں یہ کبھی نہیں کیا گیا کیونکہ مشن کی تشخیص کو خفیہ طریقے سے مینجمنٹ اور بورڈ آف فنڈ کے ساتھ شیئر کیا گیا لیکن اسے کبھی بھی عام نہیں کیا گیا۔ اس بار اس طرز عمل کو یکسر تبدیل کر دیا گیا اور یہ بالکل منفرد ہے کہ آئی ایم ایف نے واضح کر دیا کہ فنڈ مینجمنٹ کی منظوری کے ساتھ مشن پاکستانی حکام کے ساتھ کسی بھی قرض کے معاہدے کے لیے باضابطہ مذاکرات شروع کرنے کے لیےبحث اور فیصلے کے لیے ایگزیکٹو بورڈ کے لیے ایک رپورٹ تیار کرے گا۔