ہائی ویز کے ٹول ٹیکس میں 30 فیصد تک اضافہ، اطلاق یکم جولائی سے ہو گا

26 مئی ، 2024

اسلام آباد (آئی این پی ) نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے ٹول ٹیکس میں 30 فیصد تک اضافہ کر دیا۔ ٹول ٹیکس میں اضافے کا اطلاق یکم جولائی 2024 سے ہوگا۔ نیشنل ہائی ویز، ایم ون ،ایم تھری، ایم فور، ایم فائیو اورحویلیاں مانسہرہ ایکسپریس وے پر ٹول ٹیکس میں اضافہ کیا گیا ہے۔ نیشنل ہائی ویز پر کار کا ٹول ٹیکس 30 روپے سے بڑھا کر 40 روپے کر دیا گیا ہے۔ ویگن کا ٹول ٹیکس 50 روپے سے بڑھا کر 70 روپے کر دیا گیا ہے۔ نیشنل ہائی ویز پر بس کا ٹول ٹیکس 100 روپے سے بڑھا کر 130 روپے کر دیا گیاہے۔ دو سے تین ایکسل ٹرک کا ٹول ٹیکس 120 سے بڑھا کر 150 پہ کر دیا گیا ہے۔ بڑے ٹرکوں کا ٹول ٹیکس 250 سے بڑھا کر 350 روپے کر دیا گیا ہے۔