ٹیکس نظام پر پاکستان کی سب سے بڑی ”گریٹ ڈیبیٹ“ آج ”جیونیوز“ پر دیکھیں ، مفتاح اسماعیل،شبر زیدی،عمار حبیب، خالد کھوکھر، عتیق میر اور آصف سم سم شریک

26 مئی ، 2024

کراچی ( جنگ نیوز) پاکستان بہت مشکل حالات سے گزر رہا ہے، ایسے میں جنگ جیو گروپ نے”پاکستان کے لیے کچھ کر ڈالو“ کا سلوگن دے کر پاکستانی قوم اور ہر فرد کو سوچنے پر مجبور کر دیا ہے کہ ملک کی بہتری کیلئے تمام اختلافات کو پس پشت ڈال کر سیاسی جماعتوں اور تمام ریاستی اداروں کو ملک میں پیدا شدہ بحرانوں پر سوچنا ہے اور ملک کو ان تمام مشکلات سے باہر نکالنا ہے۔ گذشتہ دِنوں معیشت میں بہتری لانے کیلئے تخلیق کی گئی ”گریٹ ڈیبیٹ“ کے بعد اس بار ٹیکس کے نظام پر پاکستان کی سب سے بڑی اور اہم گریٹ ڈیبیٹ اتوار کو ”جیونیوز“ سے نشر کی جائے گی۔