اسلام آباد( رپورٹ،تنویر ہاشمی ) ملک میں چار صنعتی شعبوں سیمنٹ، کھاد ، چینی اور تمباکو پر ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم پر مکمل عملدرآمد کی ناکامی میں ایف بی آر کی جانب سے مبینہ طور پر تاخیرکیے جانے کا انکشاف ہوا ہے ۔وزیراعظم کی جانب سے سیکریٹری خزانہ کی سربراہی میں قائم کی گئی انکوائری کمیٹی میں بھی ایف بی آر کے متعلقہ افسران کو ذمہ دار قرار دیا گیا ، معتبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ایف بی آر کی جانب سے سیمنٹ کی فیکٹریوں میں متعدد پروڈکشن لائن کے بجائے صرف ایک پرڈکشن لائن پر ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم نصب کرنے کی ہدایات جار ی ہوئیں جبکہ ایف بی آر نے چار وں صنعتی شعبوں کی پروڈکشن لائن کی کم تعداد ظاہر کی ، دستاویزات کے مطابق چاروں شعبوں کی146فیکٹریوں میں پروڈکشن لائن کی حقیقی تعداد 649ہے تاہم ایف بی آ ر کے ٹینڈر دستاویزات میں ان کی تعداد290ظاہر کی گئی، اس طرح ایف بی آ رنے 359پروڈکشن لائنیں کم ظاہر کیں اور ایف بی آر نے سیمنٹ کی ہر فیکٹری میں ایک پروڈکشن لائن پر ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم نصب کرنے کی ہدایت کی، اس لیےباقی لائنوں پر ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم پر عملدرآمد نہیں ہوا،دستاویزات کے مطابق تمباکو سیکٹر کی 15فیکٹریوں میں 50پرو ڈکشن لائنز ، سیمنٹ کی 25فیکٹریوں میں 50پروڈکشن لائنز ، چینی کی 80فیکٹریوں میں 160پروڈکشن لائنز اور کھاد کی 15فیکٹریوںمیں 30پروڈکشن لائنزبتائی گئی ہیں جبکہ حقیقتاً پروڈکشن لائنز کی تعداد 649ہے۔
اسلام آبادقومی بچت نے پرائز بانڈ کی رقم اور قومی بچت کی سکیمو ں کے منافع پر نظر ثانی شدہ ودہولڈنگ ٹیکس ریٹ...
اسلام آ باد وفاقی بیوروکریسی میں تقرر و تبادلے کئے گئے ہیں ۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں تقرر کے منتظر سیکریٹریٹ...
لاہور صدر مملکت آصف علی زرداری نے لاہور میں ایک بار پھر قیام کا فیصلہ کیا ہے، جسکے پیش نظر گورنر ہائوس میں...
پشاور خیبر پختونخوا حکومت کا خواتین اوراقلیتی ارکان کی حلف برداری رکوانے کا منصوبہ , اجلاس نہ بلوانے کا...
اسلام آ باد وفاقی و صوبائی افسران کی گریڈ 19 میں ترقی کیلئے لازمی مڈ کیرئیر مینجمنٹ کورس کیلئے نامزد گریڈ 18 کے...
کراچی جیوکے پروگرام ʼʼکیپٹل ٹاکʼʼ میں میزبان حامد میر سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر...
اسلام آباد حکومت نے سٹیٹ بنک آف پاکستان کا واجب الادا500ارب روپے کا قرض مقررہ مدت سے چار سال قبل ادا کردیا...
ملتان ملک بھر کی طرح ملتان میں بھی یوم عاشور نہایت عقیدت و احترام سے منایا گیا، ضلع ملتان میں مختلف امام...