PTIرکن اسمبلی نے گرد سٹیشن میں زبردستی داخل ہوکر بند فیڈرز چلوادیئے

26 مئی ، 2024

پشاور(نیوز ایجنسیاں) لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاج کے دوران پی ٹی آئی ایم پی اے نے گرڈ اسٹیشن میں داخل ہو کر فیڈرز چلوا دیئے، پیسکو چیف انجینئر نے پشاور پولیس کو مقدمہ درج کرنے کیلئے درخواست کردی۔درخواست میں کہا گیا کہ خیبرپختونخوا میں حکومتی رکن فضل الہی اور دیگر پیسکو چمکنی سب ڈویژن میں 500 افراد کے ہمراہ داخل ہوئے، 6 فیڈرز کی بجلی زبردستی بحال کی گئی۔ پیسکو چیف انجینئر نے درخواست میں مو قف اختیار کیا کہ صبح 10 بجے سے دوپہر ایک بجے تک بجلی فراہمی جاری رکھی گئی اور اس تین گھنٹے میں 70 ہزار یونٹ بجلی خرچ ہوئے جس سے قومی خزانے کو 36 لاکھ کا نقصان ہوا اس لیے حکومتی رکن فضل الہی اور دیگر کے خلاف کارروائی کی جائے۔