گوادر میں ہماری کوششیں دیکھ کر چین کا ہم پر اعتماد بحال ہوا،احسن اقبال

26 مئی ، 2024

کراچی (ٹی وی رپورٹ) وفاقی وزیرمنصوبہ بندی و ترقی پروفیسر احسن اقبال نے جیوکے پروگرام ”جرگہ“ میں میزبان سلیم صافی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ گوادر میں ہماری کوششیں دیکھ کر چین کا ہم پر اعتماد بحال ہوا،سعودی عرب سی پیک منصوبوں میں چین کے ساتھ مل کر پاکستا ن میں سرمایہ کاری کرنا چاہتا ہے، 2018ء کی تبدیلی پاکستان کی تاریخ میں سقوط مشرقی پاکستان کے ہم پلہ لکھی جائے گی، چین جیسے ملک پرکرپشن کے الزامات لگائے گئے جس سے وہ بددل ہوگئے، ہم نے سولہ ما ہ کی حکومت میں چین کے ساتھ اعتماد بحال کرنے کیلئے اقدامات اٹھائے۔