این ٹی ڈی سی کے خاتمے کیلئے وزیراعظم کی ہدایت پر 4 رکنی کمیٹی تشکیل

26 مئی ، 2024

اسلام آباد (خالد مصطفیٰ) حکومت نے نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی (این ٹی ڈی سی) کو ختم کرنے کے لیے وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر 4 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ کمیٹی کی تشکیل کا نوٹیفکیشن 21 مئی 2024 کو کیا گیا تھا جس میں وزیر اقتصادی امور، وزیر پاور ڈویژن، سیکرٹری پاور ڈویژن اور سابق ایم ڈی این ٹی ڈی سی ڈاکٹر فیاض احمد چوہدری شامل ہیں۔ کمیٹی کو این ٹی ڈی سی کو ختم کرنے کے لیے آگے بڑھنے کے راستے کو حتمی شکل دینے اور وزیر اعظم کو غور کے لیے سفارشات پیش کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق مذکورہ کمیٹی 31 اگست 2024 تک اپنا کام مکمل کر لے گی۔