پنجاب بھر میں موٹرسائیکل اورگاڑیوں کی ٹرانسفرفیس میں 10 فیصداضافے کا فیصلہ

26 مئی ، 2024

فیصل آباد (آئی این پی)پنجاب بھر میں موٹرسائیکل اورگاڑیوں کی ٹرانسفرفیس میں 10 فیصداضافے کا فیصلہ کرلیاگیا،محکمہ ایکسائزنے موٹروہیکل ٹرانسفرفیس میں اضافے کی سمری ارسال کردی،موٹر سائیکل کی ٹرانسفر فیس 150سے500روپے کی جائے گی جبکہ 1ہزار سی سی کارکی ٹرانسفرفیس 1200 سے2500روپے مقررکی جائے گی۔ کمرشل گاڑی کی ٹرانسفرفیس 4 سے5ہزارروپے کی جائےگی جبکہ 1000سی سی سے 1800سی سی تک گاڑی کی ٹرانسفرفیس 2 سے 5 ہزار اور اس کے علاوہ 1800سی سی سے اوپروالی گاڑی کی ٹرانسفرفیس3سے10ہزارمقررکرنے کی سفارشات بھیج دی گئیں۔