اسلام آباد (رپورٹ : عاصم جاوید) اسلام آباد ہائیکورٹ کے 3رکنی لارجر بنچ نے جسٹس محسن اختر کیانی کے خط پر توہین عدالت کیس کی سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا ۔ چیف جسٹس عامر فاروق ، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس ارباب محمد طاہر پر مشتمل بنچ نے 14 مئی 2024 کوتو ہین عدالت آرڈیننس 2003 سیکشن 11 تحت سوشل میڈیا پر مہم کیخلاف دائرریفرنس کی سماعت کی۔ گزشتہ روز جاری ایک صفحے پر مشتمل تحریری حکم نامہ میں عدالت نے ریفرنس میں کئے دعووں کی بنیاد پر وقاص ملک ایڈووکیٹ ، اینکر پرسن طلعت حسین ، صحافی مطیع اللہ جان اور پیمرا کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت 30 مئی سے قبل جواب جمع کرانے کی ہدایت دی اور پیمرا سے آئندہ سماعت پر انٹرویوز کے ٹرانسپکرپٹ بھی طلب کر لئے۔ فاضل بنچ نے سینئر اینکر پرسن حامد میر ، صدر پی ایف یو جے ، سینئر وکیل احمر بلال صوفی اور سید احمد حسن شاہ ایڈووکیٹ کو عدالتی معاون مقرر کر دیا ۔
اسلام آباد قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کے موقع پر وفاقی دارالحکومت،ریڈ زون، پارلیمنٹ ہاؤس میں غیر...
اسلام آباد وفاقی وزیر برائے بجلی سردار اویس احمد خان لغاری نے کہا ہے کہ چھتوں پر لگے سولر پینلز سے گرڈ کو...
اسلام آباد پاکستان آڈٹ اینڈ اکائونٹس گروپ کے گریڈ 17تا 22کے9افسران رواں سال 2025ء میں60 سال عمر پوری ہونے پرسروس...
اسلام آ باد ہیلتھ سروسز اکیڈمی پریئر لرننگ ریکگنیشن پروگرام کے تحت ایک منفرد ہیلتھ کیئر ورک فورس ایکسپورٹ...
راولپنڈی سکیورٹی صورت حال کے پیش نظر گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 459 سرچ، سویپ اینڈ کومبنگ آپریشن...
شکر گڑھ وفاقی وزیر احسن اقبال نےموضع پھلواڑی میں جعفر ایکسپریس آپریشن میں شہید اکمل کے گھر میڈیا سے بات...
اسلام آباد جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ موجودہ سیاسی صورتحال میں نوازشریف اہم کردار...
اسلام آباد وفاق المدارس العربیہ پاکستان نے سالانہ امتحان 1446ھ مطابق 2025ء کے نتائج کا اعلان کر دیا،6لاکھ 5ہزار...