نوازشریف اگلے ماہ کراچی کا دورہ کرینگے

26 مئی ، 2024

لاہور( پی پی آئی)مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف آئندہ ماہ جون سے ملک گیر دورے کرینگے اور پہلے مرحلہ میں کراچی پہنچیں گے ۔قائد مسلم لیگ (ن) نوازشریف پارٹی صدارت سنبھالنے کے بعد تنظیم کو مستحکم کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔پی پی آئی کے مطابق نوازشریف آزاد کشمیر ،گلگت بلتستان اور چاروں صوبوں کا دورہ کرینگے۔