اسلام آباد (صباح نیوز) سینیٹ میں پاکستان پیپلز پارٹی کی پارلیمانی لیڈر اور سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے خارجہ امورکی چیئرپرسن شیری رحمٰن نے کہا ہے کہ بیس دن میں روپے کی قدر میں 6 روپے دو پیسے کی کمی ہوئی ،روپے کی غیر مستحکم صورتحال معیشت کے لئے تباہ کن ہے۔ ان خیالات کااظہار شیری رحمٰن نے ہفتہ کے روز اپنے بیان میں کیا۔ شیری رحمان نے کہا کہ پی ٹی آئی ایم ایف کے تحت ایک اور ریکارڈ ٹوٹ گیا، پاکستانی روپے کی قدر گزشتہ20روز کے دوران ریکاڑد چھ روپے20پیسے کم ہوئی ہے۔ 2018سے اب تک امریکی ڈالر کے مقابلہ میں پاکستانی روپے کی قدر میں 50روپے سے زائد کمی آئی ہے۔ اس میں کوئی حیرانی کی بات نہیں کہ پاکستان کا کل قرضہ اورواجب الادا ادائیگیاں رواں ہفتے بڑھ کر 50ہزار50ارب روپے تک پہنچ گئی ہیں۔شیری رحمٰن نے کہا کہ معیشت وینٹی لیٹرپر ہے تاہم حکومت کہتی ہے کہ پریشانی کی کوئی بات نہیں، مارکیٹ میں بے اعتمادی اور روپے کی غیر مستحکم صورتحال معیشت کے لئے تباہ کن ہے، معیشت کی ایسی غیر یقینی کی صورتحال تاریخ میں نہیں دیکھی،معیشت کا دیوالیہ ہو چکا لیکن آپ نے گھبرانا نہیں۔
لاہورپیپلزپارٹی پنجاب کے جنرل سیکرٹری پیپلزپارٹی وسطی پنجاب سید حسن مرتضی نے کہا ہے کہ آصف زرداری کی لاہور...
شکر گڑھ وفاقی وزیر احسن اقبال چوہدری نے کہا کہ پنجاب حکومت کے خاتمے کےلئے لائحہ عمل تیار کر لیا ہے -پنجاب...
اسلام آباد وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت ریکوڈک پراجیکٹ کی ایپکس کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں ریکوڈک...
لاہورپنجاب اسمبلی توڑنے پر چیئرمن تحریک انصاف عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کے درمیان...
کراچی سندھ ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات برائے 2023 کے لیے صدارتی نشست پر محمد سلیم منگریو نے...
شیخوپورہ سابق وزیر اعظمعمران خان کی طرف سے اسمبلیوں سے باہر آ جانے کا عندیہ دینے کے ساتھ ہی ضلع شیخوپورہ کی...
اسلام آباد پی ٹی آئی جلسے میں پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کے سابق چیف آف سٹاف شہباز گل کا خطاب شدید...
راولپنڈی راولپنڈی میں پی ٹی آئی کے جلسہ گاہ کے انٹری پوائنٹس پر راستوں کی بندش کی وجہ سے شہریوں کو مشکلات کا...