سرگودھا(نامہ نگار)سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ نااہل حکمرانوں نے ملک کو تجربہ گاہ میں تبدیل کردیا ہے، تین سالوں کے دوران ملک کو اندھیروں میں دھکیل دیا گیا ہے جس قدر مسائل عمران خان نے ملک و قوم کیلئے پیدا کردیئے ہیں گزشتہ 70 سالوں میں ملک پر یہ حالات کبھی بھی نہیں آئے۔انہوں نے یہ بات سرگودھا سے تعلق رکھنے والے مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر لیاقت علی خان سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ، ڈاکٹر لیاقت علی خان نے لندن میں سابق وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات کی ہے جس میں پاکستان کے سیاسی و معاشی حالات زیر بحث آئے۔اس موقع پر نواز شریف نے مزید کہا کہ نت نئے تجربے کرکے عوام پر جو ظلم کے پہاڑ ڈھائے جارہے ہیں اس کے ازالہ کیلئے حکمران جماعت کو آئندہ الیکشن میں امیدوار بھی نہیں ملیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ آئندہ انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ ن بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کریگی کیونکہ عوام کو بخوبی معلوم ہے کہ ان کی داد رسی کس نے کرنی ہے ،انہوں نے کہا کہ اس حکومت کے خاتمہ کیلئے عوام میں بڑھتا ہوا جوش ثابت کررہا ہے کہ اس گرتی ہوئی دیوار کو ایک دھکا اور دو تاکہ اس نااہل حکومت سے عوام کی جان چھوٹ سکے اس موقع پر ڈاکٹر لیاقت علی خان نے میاں محمد نواز شریف کو سٹی سرگودھا کے حوالے سے اپنی کارکردگی کے بارے میں آگاہ کیا اور کہا کہ جس طرح شہر اور گاؤں میں عوام کی جانب سے مسلم لیگ ن کو پذیرائی مل رہی ہے آئندہ انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کو منہ کی کھانا پڑیگی۔
لاہورپیپلزپارٹی پنجاب کے جنرل سیکرٹری پیپلزپارٹی وسطی پنجاب سید حسن مرتضی نے کہا ہے کہ آصف زرداری کی لاہور...
شکر گڑھ وفاقی وزیر احسن اقبال چوہدری نے کہا کہ پنجاب حکومت کے خاتمے کےلئے لائحہ عمل تیار کر لیا ہے -پنجاب...
اسلام آباد وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت ریکوڈک پراجیکٹ کی ایپکس کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں ریکوڈک...
لاہورپنجاب اسمبلی توڑنے پر چیئرمن تحریک انصاف عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کے درمیان...
کراچی سندھ ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات برائے 2023 کے لیے صدارتی نشست پر محمد سلیم منگریو نے...
شیخوپورہ سابق وزیر اعظمعمران خان کی طرف سے اسمبلیوں سے باہر آ جانے کا عندیہ دینے کے ساتھ ہی ضلع شیخوپورہ کی...
اسلام آباد پی ٹی آئی جلسے میں پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کے سابق چیف آف سٹاف شہباز گل کا خطاب شدید...
راولپنڈی راولپنڈی میں پی ٹی آئی کے جلسہ گاہ کے انٹری پوائنٹس پر راستوں کی بندش کی وجہ سے شہریوں کو مشکلات کا...