پیرس (رضا چوہدری / نمائندہ جنگ) معلوم ہوا ہے کہ بھارتی حکومت نے پاکستان کی عسکری قیادت بالخصوص انٹیلی جنس ایجنسی آئی ایس آئی کیخلاف عالمی سطح پر مہم چلانے کیلئے 2.41؍ ملین ڈالرز خرچ کیے۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ بھارتی حکومت نے بیرون ممالک بھارتی سفارتخانوں کیلئے مختص بجٹ میں رقوم کے ساتھ دنیا بھر کے 190؍ مشنز میں ایسے عہدے تخلیق کر رکھے ہیں جن کا کام یہ مہم چلانا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ انڈین کونسل آف کلچرل ریلیشنز کے نام سے بھارتی ادارہ مختلف ملکوں میں بھارتی ثقافت کو اجاگر کرتا ہے تاہم اس مقصد کی آڑ میں اس ادارے کو پاکستان کیخلاف سرگرمیوں کیلئے بھی استعمال کیا جاتا ہے اور اسی ادارے کیلئے بھارتی حکومت نے پاکستان کیخلاف رقوم مختص کیں۔ یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کی گرے لسٹ میں پاکستان کا نام شامل رکھنے کیلئے کی جانے والی لابنگ پر بھی بھارت نے تین لاکھ 35؍ ہزار 137؍ ڈالرز خرچ کیے اور یہ اخراجات باقاعدہ سرکاری بجٹ کا حصہ ہیں۔ نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر ایک بھارتی صحافی نے ’’جنگ‘‘ کو بتایا ہے کہ بھارتی حکومت نے اپنی وزارت خارجہ کیلئے سالانہ 9؍ ارب ڈالرز سے زائد کا بجٹ مختص کر رکھا ہے جو گزشتہ سال 6؍ ارب ڈالرز تھا اور اب اس میں 21؍ فیصد اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ بھارت اور امریکا مل کر چین کیخلاف ’’تائیوان میں جمہوریت ضروری ہے‘‘ کے عنوان سے ایک کانفرنس کے انعقاد کی تیاری کر رہے ہیں جس میں چین کو ہدف بنایا جائے گا۔
لاہورپیپلزپارٹی پنجاب کے جنرل سیکرٹری پیپلزپارٹی وسطی پنجاب سید حسن مرتضی نے کہا ہے کہ آصف زرداری کی لاہور...
شکر گڑھ وفاقی وزیر احسن اقبال چوہدری نے کہا کہ پنجاب حکومت کے خاتمے کےلئے لائحہ عمل تیار کر لیا ہے -پنجاب...
اسلام آباد وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت ریکوڈک پراجیکٹ کی ایپکس کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں ریکوڈک...
لاہورپنجاب اسمبلی توڑنے پر چیئرمن تحریک انصاف عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کے درمیان...
کراچی سندھ ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات برائے 2023 کے لیے صدارتی نشست پر محمد سلیم منگریو نے...
شیخوپورہ سابق وزیر اعظمعمران خان کی طرف سے اسمبلیوں سے باہر آ جانے کا عندیہ دینے کے ساتھ ہی ضلع شیخوپورہ کی...
اسلام آباد پی ٹی آئی جلسے میں پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کے سابق چیف آف سٹاف شہباز گل کا خطاب شدید...
راولپنڈی راولپنڈی میں پی ٹی آئی کے جلسہ گاہ کے انٹری پوائنٹس پر راستوں کی بندش کی وجہ سے شہریوں کو مشکلات کا...