اسلام آباد(بلال عباسی)کورونا مریضوں کیلئے بڑی خوشخبری ہے، ایکٹیمرا کی متبادل گولی پاکستان لانے کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں۔ ذرائع کے مطابق کورونا مریضوں کی سہولت کے لیے ڈریپ اقدامات کے ثمرات سامنے آنے لگے، ذرائع کا کہنا ہے کہ ایکٹیمرا انجکشن کی متبادل گولی پاکستان لانے کی تیاریاں مکمل ہو گئیں، یہ گولی آئندہ ماہ ملک میں دستیاب ہو گی۔ ڈریپ ذرائع نے بتایا ہے کہ کراچی کی فارما کمپنی ایکٹیمرا کی متبادل گولی اسپین سے درآمد کر رہی ہے، یہ گولی بیریسٹینیب (Baricitinib) سالٹ سے تیار شدہ ہے، جب کہ ایکٹیمرا کی متبادل ٹوفاسٹینیب گولی گزشتہ ماہ سے دستیاب ہے۔ ذرائع کے مطابق ٹوفاسٹینیب، بیریسٹینیب مؤثر اور عالمی سطح پر تسلیم شدہ ہیں، اور یہ عالمی سطح پر ایکٹیمرا کا بہترین متبادل ہیں، دنیا میں ایکٹیمرا کی قلت پر متبادل دوا متعارف کرانے کا فیصلہ ہوا تھا، بیریسٹینیب گولی ایکٹمرا انجکشن کے مقابلے کئی گنا سستی ہے، بیریسٹینیب کی 7 گولیوں کا پیکٹ 38 ہزار 389 روپے میں دستیاب ہوگا، جب کہ 200 ایم ایل ایکٹیمرا انجکشن کی مقررہ قیمت 60 ہزار روپے ہے، ایکٹیمرا انجکشن کورونا کے تشویش ناک مریضوں کو لگایا جاتا ہے۔ ذرائع کے مطابق کابینہ نے رواں ہفتے بیریسٹینیب گولی کی قیمت مقرر کی ہے، جب کہ ڈریپ ایکٹیمرا انجکشن کی متبادل گولی کے درآمد کی اجازت دے چکی ہے۔
لاہورپیپلزپارٹی پنجاب کے جنرل سیکرٹری پیپلزپارٹی وسطی پنجاب سید حسن مرتضی نے کہا ہے کہ آصف زرداری کی لاہور...
شکر گڑھ وفاقی وزیر احسن اقبال چوہدری نے کہا کہ پنجاب حکومت کے خاتمے کےلئے لائحہ عمل تیار کر لیا ہے -پنجاب...
اسلام آباد وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت ریکوڈک پراجیکٹ کی ایپکس کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں ریکوڈک...
لاہورپنجاب اسمبلی توڑنے پر چیئرمن تحریک انصاف عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کے درمیان...
کراچی سندھ ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات برائے 2023 کے لیے صدارتی نشست پر محمد سلیم منگریو نے...
شیخوپورہ سابق وزیر اعظمعمران خان کی طرف سے اسمبلیوں سے باہر آ جانے کا عندیہ دینے کے ساتھ ہی ضلع شیخوپورہ کی...
اسلام آباد پی ٹی آئی جلسے میں پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کے سابق چیف آف سٹاف شہباز گل کا خطاب شدید...
راولپنڈی راولپنڈی میں پی ٹی آئی کے جلسہ گاہ کے انٹری پوائنٹس پر راستوں کی بندش کی وجہ سے شہریوں کو مشکلات کا...