لندن (اے ایف پی /جنگ نیوز ) کورونا کے نئے ’اومیکرون‘ ویرینٹ نے دنیا بھر میں کھلبلی مچادی،جنوبی افریقہ نے شکوہ کیا ہے کہ اسے کورونا وائرس کی نئی قسم ’اومیکرون‘ کا سراغ لگانے کی سزا دی جا رہی ہے۔اے ایف پی کے مطابق کورونا وائرس کی نئی قسم اومیکرون کو عالمی ادارہ صحت نے ’تشویشناک قسم‘ قرار دیا ہے اور یہ وائرس ڈیلٹا ویریئنٹ کی نسبت زیادہ تیزی سے منتقل ہوتا ہے۔ جرمنی میں بھی کورونا کی نئی قسم کا ایک کیس رپورٹ ہوا ہے،عالمی ادارہِ صحت ڈبلیو ایچ او کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی منظرعام پر آنے والی نئی قسم انتہائی ‘باعث تشویش‘ ہے اور ابتدائی شواہد کے مطابق اس نئی قسم میں ری انفیکشن کا خطرہ دیگر اقسام سے زیادہ ہے۔برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے کہا کہ جو بھی برطانیہ آئے گا اس کا پی سی آر ٹیسٹ ہوگا،برطانیہ میں دو افراد میں نئی کورونا قسم کی تشخیص ہوئی ہے ، ادھرسعودی وزارت داخلہ نے بیان میں کہا کہ’ جنوبی افریقہ ،نمبیاِ، زمبابوے، موزمیبق، بوتسوانا اور اسواتنیا اور لیسوتو سے پروازیں سعودی عرب آسکیں گی اور نہ ان ممالک کے لیے کوئی پرواز چلے گی۔دنیا بھر میں نئی کورونا قسم سے خوف پھیل گیا اور موڈرنا سمیت کئی ویکسین کمپنیوں نے اس وبا کیلئے ویکسین اور تحقیق پر غور شروع کردیا ہے ۔ تھائی لینڈ نے بھی 8افریقی ممالک پر سفری پابندیاں عائد کر دی،متحدہ عرب امارات، عمان اور مصر نے دیگر کئی ممالک کی طرح کورونا وائرس کی نئی قسم کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے 7افریقی ممالک سے آنے والے مسافروں پر عارضی پابندی عائد کردی ہے۔بھارت نے بھی کورونا کی نئی قسم سامنے آنے کے بعد سخت سرحدی کنٹرول کا اعلان کیا ہے۔
لاہورپیپلزپارٹی پنجاب کے جنرل سیکرٹری پیپلزپارٹی وسطی پنجاب سید حسن مرتضی نے کہا ہے کہ آصف زرداری کی لاہور...
شکر گڑھ وفاقی وزیر احسن اقبال چوہدری نے کہا کہ پنجاب حکومت کے خاتمے کےلئے لائحہ عمل تیار کر لیا ہے -پنجاب...
اسلام آباد وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت ریکوڈک پراجیکٹ کی ایپکس کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں ریکوڈک...
لاہورپنجاب اسمبلی توڑنے پر چیئرمن تحریک انصاف عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کے درمیان...
کراچی سندھ ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات برائے 2023 کے لیے صدارتی نشست پر محمد سلیم منگریو نے...
شیخوپورہ سابق وزیر اعظمعمران خان کی طرف سے اسمبلیوں سے باہر آ جانے کا عندیہ دینے کے ساتھ ہی ضلع شیخوپورہ کی...
اسلام آباد پی ٹی آئی جلسے میں پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کے سابق چیف آف سٹاف شہباز گل کا خطاب شدید...
راولپنڈی راولپنڈی میں پی ٹی آئی کے جلسہ گاہ کے انٹری پوائنٹس پر راستوں کی بندش کی وجہ سے شہریوں کو مشکلات کا...