بلوچ طالبات کی یونیورسٹی نشستیں دو گنابار کھان میں ہسپتال بنائنگے وزیراعلیٰ بزدار

28 نومبر ، 2021

لاہور(خصوصی رپورٹر)وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار اور وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کے درمیان کوئٹہ میں ون آن ون ملاقات میں دونوں صوبوں کے مابین تعاون کو مزید مستحکم بنانے پر اتفاق کیا گیا- وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے صوبے کی ترقی میں تعاون پر وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار سے اظہار تشکرکیا- علاوہ ازیں وزیراعلی پنجاب نے کوئٹہ میں وزیراعلی بلوچستان سیکریٹریٹ میں وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی قیادت میں صوبائی وزراء اور اراکین صوبائی اسمبلی نے ملاقات کی- ملاقات میں ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری اور حزب اختلاف کے اراکین صوبائی اسمبلی بھی موجود تھے- وزیر اعلی عثمان بزدار نے اس موقع پر پنجاب کی یونیورسٹیوں میں بلوچستان کی طالبات کے لئے مختص نشستیں کی تعداد دگنا کرنے کااعلان کیا- پنجاب اور بلوچستان کی سرحد پر چیکنگ کے نظام کو آسان اور سہل بنائیں گے۔بلوچستان کے صحت ورکرز کو پنجاب میں ٹریننگ بھی دی جائے گی میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ مل جل کر پاکستان اور اپنے صوبوں کی خدمت کرنا ہے۔بلوچستان کے عوام صحت مواصلات تعلیم سمیت دیگر شعبوں میں پنجاب کے تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ وزیر اعلی عثمان بزدار کے دورہ بلوچستان کے دوران کوئٹہ میں بلوچستان سیکرٹریٹ میں منعقدہ تقریب کے دوران بارکھان کے علاقہ رکنی میں ہسپتال کی تعمیر کے لئے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کئے گئے -وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار اور وزیر اعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو تقریب کے مہمان خصوصی تھے-پنجاب حکومت کی جانب سے سیکرٹری پرائمری و سکینڈری ہیلتھ اور بلوچستان حکومت کی جانب سے سیکرٹری صحت نے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے گئے- تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلی سردار عثمان بزدارنے کہا کہ پنجاب حکومت اپنے وسائل سے بلوچستان کے علاقے رکنی میں ہسپتال تعمیر کرے گی اور ہسپتال کیلئے ضروری آلات اور مشینری فراہم کرے گی-وزیر اعلی عثمان بزدار نے کہا کہ سول ہسپتال بلوچستان کے عوام کے لئے پنجاب کے عوام کی جانب سے تحفہ ہے۔15 ایکڑ پر بننے والے ہسپتال کے قیام سے ضلع بارکھان اور اردگرد کے علاقوں کے عوام کو صحت کی بہترین سہولتیں ملیں گی،علاوہ ازیں وزیراعلیٰ پنجاب نے دیہات میں سیوریج اور صفائی کے نظام کو بہتر بنانے کیلئے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے پنجاب رورل سسٹین ایبل میونسپل سروس کیلئے علیحدہ ادارہ بنانے کی منظوری دے دی ہے۔ یہ ادارہ گاؤں میں سیوریج او رصفائی کیلئے خدمات سرانجام دے گا اور ادارے کا خودمختار بورڈ آف ڈائریکٹرز تشکیل دیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی ہدایت پر پنجاب کے 50دیہات کو ماڈل ویلج بنانے کے پروگرام پر کام شروع کر دیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پنجاب رورل سسٹین ایبل میونسپل سروس کے علیحدہ ادارے کے قیام سے دیہات میں سیوریج اور صفائی کے نظام میں خاطرخواہ بہتری آئے گی۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی زیرصدارت وزیراعلیٰ آفس میں اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا جس میں پنجاب انٹرمیڈیٹ سٹیز امپروومنٹ انویسٹمنٹ پروگرام پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ صوبائی وزیر بلدیات میاں محمود الرشید، ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور،چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات،پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ،سیکرٹری لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ، پنجاب انٹرمیڈیٹ سٹیز امپرومنٹ انویسٹمنٹ پروگرام کے افسران اور متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔دریں اثناء وزیراعلیٰ پنجاب نے کولمبیا کے باکسر کو شکست دینے پر پاکستانی باکسر محمد وسیم کو مبارکباد د یتے ہوئے کہا ہےکہ محمد وسیم نے کامیابی حاصل کر کے پاکستان کا پرچم بلند کیا ہے ۔