حب: کوئٹہ سے کراچی جانے والی بس سے سگریٹ اور گٹکا برآمد

28 مئی ، 2024

حب(نامہ نگار)پاکستان کوسٹ گارڈز کی اوتھل میں دوران چیکنگ کوئٹہ سے کراچی آنے والی مسافر بس سے سگریٹ اور گٹکا برآمدترجمان پاکستان کوسٹ گارڈز کے مطابق کوسٹ گارڈز نے انٹیلیجنس ذرائع کی بنیاد پر اوتھل میں معمول کی چیکنگ کے دوران کوئٹہ سے کراچی آنے والی الامداد کوچ سے 4650 پیکٹ انڈین گٹکا اور 85 اسٹکس غیر ملکی سگریٹ برآمد کر لی گئی۔پاکستان کوسٹ گارڈز نے برآمد شدہ انڈین گٹکا، سگریٹ قبضے میں لے کر مسافر کوچ کے خلاف قانونی کاروائی شروع کر دی ہے۔