اسلام آباد (آئی این پی)اسلام آباد ہائیکورٹ میں سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی آڈیو ٹیپ اور عدلیہ پر دیگر الزامات کی تحقیقات کیلئے کمیشن بنانے کی درخواست دائر کردی گئی، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدلیہ پر الزامات کی تحقیقات کیلئے کمیشن بنایا جائے، عدلیہ کو اپنے نام کے تحفظ کیلئے آزاد خودمختار کمیشن بنانا چاہیے، اچھی شہرت والے ریٹائرڈجج ،وکیل، صحافی اور سول سوسائٹی کے افراد پر مشتمل آزاد خودمختار کمیشن بنایا جائے، کمیشن سابق چیف جسٹس ثاقب نثار سے منسوب مبینہ آڈیو ٹیپ کی چھان بین کرے جبکہ کمیشن کو عدلیہ پر دیگر الزامات کی چھان بین کا بھی کہا جائے۔ سندھ ہائیکورٹ بار کے صدر صلاح الدین احمد اور ممبر جوڈیشل کمیشن سید حیدر امام رضوی کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں سیکرٹری قانون اور چاروں محکمہ داخلہ کے سیکرٹریز کو فریق بنایا گیا ہے، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سابق چیف جسٹس سے منسوب آڈیو ٹیپ سے تاثر ملتا ہے کہ عدلیہ بیرونی قوتوں کے دبا میں ہے، عدلیہ کی آزادی کے تحفظ کیلئے آڈیو جعلی ہے یااصلی، تعین کرنا ضروری ہے، درخواست میں کہا گیا ہے کہ آڈیو ٹیپ نے عدلیہ کے وقار کو نقصان پہنچایا ہے اور اس نے عدلیہ کی آزادی پر اہم نوعیت کے سوالات اٹھائے ہیں، آئینی عدالت ہونے کے ناطے عوام کا آزاد، غیر جانبدار عدلیہ پر اعتماد بحال کرنا ضروری ہے۔
لاہورپیپلزپارٹی پنجاب کے جنرل سیکرٹری پیپلزپارٹی وسطی پنجاب سید حسن مرتضی نے کہا ہے کہ آصف زرداری کی لاہور...
شکر گڑھ وفاقی وزیر احسن اقبال چوہدری نے کہا کہ پنجاب حکومت کے خاتمے کےلئے لائحہ عمل تیار کر لیا ہے -پنجاب...
اسلام آباد وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت ریکوڈک پراجیکٹ کی ایپکس کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں ریکوڈک...
لاہورپنجاب اسمبلی توڑنے پر چیئرمن تحریک انصاف عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کے درمیان...
کراچی سندھ ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات برائے 2023 کے لیے صدارتی نشست پر محمد سلیم منگریو نے...
شیخوپورہ سابق وزیر اعظمعمران خان کی طرف سے اسمبلیوں سے باہر آ جانے کا عندیہ دینے کے ساتھ ہی ضلع شیخوپورہ کی...
اسلام آباد پی ٹی آئی جلسے میں پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کے سابق چیف آف سٹاف شہباز گل کا خطاب شدید...
راولپنڈی راولپنڈی میں پی ٹی آئی کے جلسہ گاہ کے انٹری پوائنٹس پر راستوں کی بندش کی وجہ سے شہریوں کو مشکلات کا...