غزہ، کراچی (اے ایف پی، نیوز ڈیسک) اسرائیلی طیاروں اور ٹینکوں نے ایک بار پھر رفح کے خیموں میں مقیم فلسطینیوں پر بمباری کردی ، غزہ پر اسرائیلی طیاروں کی بمباری کے نتیجے میں مزید 41فلسطینی شہید ہوگئے، اقوام متحدہ میں فلسطینی مہاجرین کی بہبود کے ادارے (اونرا ) نے کہا ہے کہ اتوار کے روز رفح میں خیموں پر اسرائیلی فضائی حملوں میں 200افراد شہید ہوئے تھے جن میں بیشتر خواتین اور بچے تھے، اونرا کی کمیونیکیشن ڈائریکٹر نے ورچوئل کانفرنس میں بتایا کہ عالمی امدادی ذرائع نے ہماری ٹیموں کو بتایا کہ حملے میں 200افراد شہید ہوئے، امریکا اور برطانیہ نے رفح میں خیموں پر اسرائیلی بمباری پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اس کی فوری تحقیقات کا مطالبہ کردیا ہے،پینٹاگون کی ڈپٹی پریس سیکرٹری سبرینہ سنگھ کا کہنا ہے کہ امریکا سمجھتا ہے کہ رفح پر اسرائیل کا حملہ اب بھی ’’محدود ‘‘ ہے، امریکی نائب صدر کملا ہیرس نے رفح میں خیموں پر اسرائیلی فضائی حملے پر کہا ہے کہ اس کیلئے لفظ ’’سانحہ‘‘انتہائی چھوٹا ہے،اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے کہا کہ رفح میں بے گھر فلسطینیوں کے کیمپ پر اسرائیل کا حملہ ایک "افسوسناک غلطی" تھی تاہم رفح میں حماس کے خاتمے تک حملے جاری رہیں گے ۔ امریکی قومی سلامتی کے ترجمان جان کربی نے کہا ہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن غزہ کے رفح میں ہونے والی ہلاکتوں پر "آنکھیں بند" نہیں کر رہے ہیں تاہم مہلک اسرائیلی حملے کے بعد ابھی تک امریکی پالیسی تبدیل کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے، اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرس نےرفح حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ میں خوف اور تکالیف کا سلسلہ بند کیا جائے، جرمن چانسلر الاف شلز نے بھی حملے کو سانحہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس کی لازمی طور پر تحقیقات کی جانی چاہئے ، اسرائیلی فوج نے منگل کے روز رفح کے علاقے المواسی میں مہاجرین کیلئے مختص علاقے پر بمباری نہیں کی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق صیہونی فورسز کے طیاروں نے رفح میں ایک بار پھر خیموں پر طیاروں سے بمباری اور ٹینکوں سے گولہ باری کردی ، اسرائیلی طیاروں نے رفح کے مغربی علاقے المواسی میں پناہ گزینوں کی خیمہ بستی کو نشانہ بنایا جس میں13خواتین سمیت 21فلسطینی شہید ہوگئے،رفح کے مغربی علاقوں میں بمباری سے 7افراد شہید ہوئے، اسی طرح اسرائیلی فورسز نے جبالیہ کیمپ کےمغرب میں واقع الفلوجہ کے علاقے پر بھی بمباری کی جس کے نتیجے میں متعدد شہری شہید اور زخمی ہوگئے، رفح کے آخری دوبڑے اسپتالوں میں سے ایک کویتی اسپتال نے بھی اسرائیلی طیاروں کے حملوں کے بعد کام بند کردیا ہے ،رفح کے النجر اسپتال نے بھی کام بند کردیا ہے جہاں ڈائلاسز کے 700مریض زیر علاج ہیں ، عالمی ادارہ صحت ڈبلیو ایچ او کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے منگل کو خبردار کیا کہ رفح میں اسرائیل کی فوجی کارروائی جنوبی غزہ میں شعبہ صحت کو شدید نقصان پہنچا رہی ہے جو پہلے سے ہی تباہی سے دوچار ہے اور اگر یہ جاری رہا تو اموات میں "کافی" اضافے کی توقع کی جا سکتی ہے۔ اسرائیلی فوجی ٹینک رفح بھر میں گھوم رہے ہیں ، رفح کے رہائشیوںکا کہنا ہے کہ وہ خوفزدہ ہیں ، جو کوئی بھی کیمپوں کے باہر نقل وحرکت کرتا دکھائی دیتا ہے وہ اسرائیلی ڈرونز کے حملوں کا نشانہ بن جاتا ہے ۔ اقوام متحدہ کے امدادی اداروں نے بھی کہا ہے کہ رفح میں موجود ان کے کارکن انتہائی خوفزدہ ہیں ۔
اسلام آ باد وفاقی کابینہ نےگلگت بلتستان میں ایم آئی اہلکاروں کی بعد ا زتعیناتی منظوری دے دی۔ذرائع کے مطا بق...
ہری پورتحریک انصاف کے رہنما اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان نے کہا ہے کہ بدقسمتی سے اس وقت میڈیا...
اسلام آباد عالمی مالیاتی فنڈ نے جائیداد لین دین کی ٹیکس شرح کم کرنے سے انکار کرتے ہوئے ایف بی آر کی درخواست...
اسلام آبادپاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کو اعلی ترین سول اعزاز...
اسلام آباد ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکہ نے 26 نومبر احتجاج میں بیٹے ہلاکت کا مقدمہ وزیراعظم و دیگر کے...
اسلام آبادپاکستان نیوی نے یوم پاکستان کی مناسبت سے خصوصی وڈیو جاری کر دی۔یقین کے نام سے جاری کی جانے والی یہ...
اسلام آباد سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کو پھانسی کے 45 سال بعد اعلیٰ ترین سول ایوارڈ "نشانِ پاکستان" جبکہ...
اسلام آبادوزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے اسلام آباد میں اپنا قیام طویل کرلیا۔ذرائع کے مطابق...