اسلام آباد (نیوزایجنسیاں) وزیراعظم شہباز شریف نے ملک بھر میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ ختم ،بجلی چوری کا خاتمہ اور لوگوں کو ریلیف دینے کی ہدایت کردی۔ وزیر اعظم کنےکہا کہ چین کے تعاون سے گوادر بندرگاہ کو لاجسٹک حب بنایا جائیگا۔ وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت بجلی کی لوڈمینجمنٹ اور بجلی چوری روکنےکے امورپر اجلاس ہوا جس میں وزارت توانائی نے بجلی چوری اور لوڈشیڈنگ پر مفصل بریفنگ دی۔ اجلاس میں وفاقی وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ ، وفاقی وزیر خزانہ و محصولات محمد اورنگزیب ، وفاقی وزیر پٹرولیم مصدق ملک ، وفاقی وزیر پاور اویس احمد خان لغاری و دیگر شریک ہوئے۔ اس موقع پر وزیراعظم نے ملک مختلف علاقوں میں ہونے والی لوڈ شیڈنگ کو کم سے کم کرنے اور عوام کی سہولت کا خیال رکھتے ہوئے شدید گرمی میں لوڈ مینجمنٹ کی صورتحال میں بہتری لانے کی ہدایت کی۔ اجلاس میں وزیراعظم کو بتایا گیا کہ صرف خسارے میں چلنے والے فیڈرز پر لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے، اس پر وزیراعظم نے کہا کہ بجلی کی چوری روکنا متعلقہ اداروں کی ذمہ داری ہے وہ اپنی ذمہ داری پوری کریں اور لوگوں کو ریلیف دیں، بجلی کی چوری کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائیگا ،بجلی چوری کیخلاف مشن کو منطقی انجام تک پہنچائینگے اور بجلی چوری کا مکمل خاتمہ کرینگے۔ اجلاس کے اعلامیے کے مطابق وزیراعظم نے کہا ذاتی طور بجلی چوری کی روک تھام پر پیش رفت کا ماہانہ جائزہ لوں گا، صوبائی حکومتیں، قانون نافذ کرنے والے ادارےانسداد بجلی چوری مہم میں معاونت کریں، بجلی چوری کیخلاف تمام حکومتی ادارے اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھائیں، بجلی کی اوور بلنگ قطعی طور پر نہیں ہونی چاہیے۔ اجلاس میں وزیراعظم کو وزیراعلیٰ کے پی سے ہونے والی ملاقات اورانکی طرف سے کے پی میں بجلی چوری روکنے کی یقین دہانی پر بھی بریفنگ دی گئی، وزیراعظم نے اس پیشرفت کو سراہا۔ دوران اجلاس وزیراعظم نے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ ختم کرنےکی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ گرمی کی شدت کے باعث لوگوں کو پریشانی کا سامنا ہے لہٰذا نقصان میں چلنے والے فیڈرز پر بھی لوڈشیڈنگ کا دورانیہ کم کیا جائے۔
ماسکوصدر ٹرمپ کے دورۂ بیجنگ کے بعد پیوٹن کا چین جانے کا اعلان، روسی صدر 19اور 20 مئی کو چین جاکرچینی صدر...
اسلام آباد وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری سے میجر جنرل مجدی ہلال کی قیادت...
اسلام آباد پاکستان نے انڈس واٹر ٹریٹی سے متعلق حالیہ ثالثی فیصلے کو بھارت کی جانب سے مسترد کیے جانے کے بعد...
اسلام آ باد 212 ارب روپے مالیت کا جناح میڈیکل کمپلیکس اینڈ ریسرچ سینٹر اسلام آ بادپراجیکٹ بیورو کریسی کےروا...
کراچیوزیر داخلہ اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی کی بھارت کے شہر احمد آباد میں ہونے والی میٹنگ میں...
تائی پے — تائیوان نے ہفتے کے روز خود کو ایک “خودمختار اور آزاد” ملک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ عوامی...
اسلام آباد صدر آصف علی زرداری اوروزیر اعظم محمد شہباز شریف نےکامسئلہ فلسطین کے منصفانہ پائیدار حل...
کراچی ایران کے نئے سپریم لیڈر آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای نے امریکا اور اسرائیل کو تاریخ کا ظالم ترین بادشاہ...