اسلام آباد(جنگ نیوز)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی احتساب و ڈسپلن کمیٹی نے رکن قومی اسمبلی ریاض فتیانہ کو شوکاز نوٹس جاری کردیا۔پی ٹی آئی کی احتساب و ڈسپلن کمیٹی نے ریاض فتیانہ سے 4 دسمبر تک وضاحت مانگی ہے۔شوکاز نوٹس میں کمیٹی نے سوال کیا ہے کہ آپ نومبر میں کسی این جی او کی طرف سے گلاسگو کوپ 26 میں گئے؟ آپ گلاسگو میں وفد سے اپنے استعمال کیلئے گاڑیاں مانگتے رہے۔ریاض فتیانہ سے سوال کیا گیا کہ آپ نے وفد سے کانفرنس کارڈ اور فون سِم کی بھی فرمائش کی؟ آپ کے مطالبات نہ مانے گئے توآپ نے وطن واپسی پر حکومتی وفد پر الزامات لگا دیے۔کمیٹی کے شوکاز کے مطابق آپ نے بطور رکن پی اے سی حکومتی وفد پر لڑائی سمیت دیگر الزامات لگائے لہٰذا ثبوت دیں۔شوکاز میں کہا گیا ہے کہ آپ نے الزام لگایا کہ امین اسلم سے لڑائی کے باعث زرتاج گل وطن واپس آئیں، ان الزامات کے تحریری شواہد، کوائف اور دیگر ثبوت بھی فراہم کریں۔پی ٹی آئی احتساب و انضباطی کمیٹی نے ملک امین اسلم کی درخواست پر شوکاز نوٹس جاری کیا۔
اسلام آباد،لاہور وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ خان نے کہا کہ تحریکانصاف اسے خونی مارچ کا نام نہ دیتے تو اسے...
لاہورPTI لانگ مارچ کے نتیجے میں حکومت نے اسلام آباد جانے والی تمام پبلک ٹرانسپورٹ بند کرنے کا فیصلہ کیا...
لاہور پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے لاہور میں پولیس کانسٹیبل کی شہادت کا ذمہ دار سابق...
اسلام آ باد اسلام آباد ہائیکورٹ نے گرفتاریوں کیخلاف پی ٹی آئی کی درخواست پر کہا ہے کہ محض خدشے پر کوئی حکم...
اسلام آباد عدالت عظمیٰ نے وفاقی حکومت کی جانب سے تحریک انصاف کے متوقع لانگ مارچ کو روکنے کیلئے کریک ڈائون...
لاہور لاہور کے 20 اور پنجاب کے 350 مقامات پر موبائل فون سروس بند رہے گی،ن لیگ کے پارٹی زرائع کے مطابق حکومت...
اسلام آباد وزیراعلیٰ حمزہ شہباز نےصوبہ پنجاب کے صارفین کو معیاری اور سستا آٹا فراہم کرنے کا نوٹیفیکیشن...
اسلام آبادوفاقی وزیراطلاعاتمریم اورنگزیب نے عمران خان کے 2014 کے تشدد اور انتشار کی ویڈیوز جاری کردیں۔...