IMF نے بااثر طبقات کی اصل آمدنی زرعی شعبے میں چھپانے کی نشاندہی کر دی

29 مئی ، 2024

اسلام آباد ( آن لائن ) آئی ایم ایف نے بااثر طبقات کی اصل آمدنی زرعی شعبے میں چھپانے کی نشاندہی کر دی، زرعی انکم ٹیکس لاگو کرنے کیلئے کئی تجاویز تیار کر لی گئیں، پنجاب اور سندھ کی صوبائی حکومتوں کی منظوری سے زرعی انکم ٹیکس عائد ہو گا۔ایف بی آر نے تنخواہ اور یکساں کاروباری آمدن پر ایک جتنا انکم ٹیکس لینے‘تخواہ دار طبقے کے ٹیکس سلیب کم اور ٹیکس بڑھانے کے ساتھ ساتھ فری لانسر اور وی لاگرز کو بھی ٹیکس نیٹ میں لانے کی تجویزدیدی ، ترسیلات زر پر بھی ٹیکس عائد کرنے کی تجویزدی گئی ہے۔ حکومت آئندہ مالی سال سے زیادہ پنشن پر انکم ٹیکس وصولی پر غورکررہی ہے۔ ذرائع کے مطابق زرعی انکم ٹیکس کی وصولی ایف بی آر کو دیئے جانے کا امکان ہے ،پنجاب اور سندھ کی صوبائی حکومتوں کی منظوری سے زرعی انکم ٹیکس عائد ہو گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ زرعی انکم ٹیکس عائد کرنا نئے پروگرام کا ایک اہم اسٹرکچرل بنچ مارک ہے، آئی ایم ایف نے نشاندہی کی ہے کہ صنعتی شعبے سے وابستہ لوگوں آمدن کو زرعی شعبے میں چھپا رہے ہیں۔