اسلام آ باد ( رانا غلام قادر )کھادکارخانوں کے لیےگیس پر سبسڈی ختم کرنےکےمعاملےپر وفاقی کابینہ کے فیصلہ کے منٹس جاری کردیے گئے ۔پیٹرولیم ڈویژن کوکھادکارخانوں کےلیےگیس پرسبسڈی ختم کرنےسےمتعلق احکامات جاری کردیے گئے ۔وفاقی کابینہ کےفیصلےپرعمل درآمد کی نگرانی کا ٹاسک پیٹرولیم ڈویژن کے سپرد کر دیا گیا۔ وفاقی کابینہ نےکھادکارخانوں کو مکمل قیمت پرگیس کی فراہمی کے لیےہدایت کی ہے۔ کابینہ ڈویژن نےوفاقی کابینہ کے احکامات کو باضابطہ طور پرمنٹس کاحصہ بنالیا ہے۔ وفاقی کابینہ نے ہدایت کی ہے کہ جہاں ضرورت ہو کسانوں کو براہ راست سبسڈی دی جائے۔ حکومتی ذرائع نے بتا یا ہے کہ جب تک نوٹیفکیشن جاری نہیں ہوتا سبسڈی والی گیس کی فراہمی جاری رہے گی۔ ذرائع کے مطا بق کھادکےکارخانوں کواس وقت 217 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو سبسڈی مل رہی ہے۔ کھاد کےکارخانوں کو1597 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو قیمت پرگیس کی فراہمی ہورہی ہے۔ فیصلے پرعملدرآمد سےفرٹیلائزر پلانٹس کےلیے گیس کی قیمت 1814روپے فی ایم ایم بی ٹی یو ہوجائےگی۔ وزارت صنعت وپیداوار کا موقف ہےکہ کھادکارخانوں کےلیے گیس پر سبسڈی ختم نہیں کی جارہی۔ذ رائع کے مطابق وزیر صنعت و پیداوار اس ایشو کو دوبارہ کا بینہ کے سامنے رکھیں گے۔وزارت صنعت و پیداوار سب سڈی کو ختم کرنے کے خلاف ہے۔
کراچی روسی حکام نے ایران کیخلاف جنگ سے تعلق کے شبہ میں 40اسرائیلی شہریوںکو حراست میں لیکرپوچھ گچھ کی...
کراچی سفارتی و دفاعی ماہرین آصف درانی، منیر اکرم اور میجر جنرل زاہد محمود نے کہا ہے کہ امریکہ و ایران...
اسلام آبادوزیر اعظم محمد شہباز شریف سے صدر یورپی کونسل کا رابطہ، مشرق وسطی کی صورتحال پر تبادلہ خیال، پیر کی...
اسلام آباد پاکستان کے لیے 1.2 ارب ڈالر کی اگلی قسط کی منظوری کے لیے نے 11 نئی شرائط عائد کر دی ہیں، جن کے تحت...
واشنگٹنامریکی جریدے وال اسٹریٹ جرنل کی ایک رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات نے خطے میں جاری کشیدگی اور ممکنہ...
اسلام آباد آبنائے ہرمز کا جھٹکا: تیل کی قیمتوں میں 7فیصد اضافہ، عالمی مالیاتی منڈیاں ہل کر رہ گئیں، برینٹ...
لاہورپنجاب میں ہمہ گیر قانونی اصلاحات میں پیش رفت، اہم مسودات قوانین کی منظوری، ماحولیاتی معاہدہ، عدالتی...
کراچی ٹرمپ کو ایران میں لاپتہ امریکی پائلٹوں کی تلاش کے دوران کمرے سے دور رکھا گیا۔ انتظامیہ نے حساس ریسکیو...