کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیو کے پروگرام ”آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ میں سمجھتا ہوں کہ دباؤ بحیثیت حکومت ہمارے اوپر ہے اس وقت تمام قومی اداروں کو ڈائیلاگ کی ضرورت ہے، بحیثیت وزیردفاع اگر عدالت مجھے بلاتی ہے تو ضرور جاؤں گا،میری اطلاع کے مطابق اب عمران خان خود جیل میں ایئرکنڈیشنڈ لگوانے کی اجازت لے رہے ہیں،سینئر صحافی شہباز رانا نے کہا کہ آئی ایم ایف ٹیکس ہدف پورا کرنے کیلئے سیلز ٹیکس کی چھوٹ ختم کرنے پر زور دے رہا ہے، پٹرول،دودھ،گوشت اور میڈیکل و سرجیکل آلات جیسی مصنوعات پر 18فیصد سیلز ٹیکس لگانے کی سفارش کی جارہی ہے جس سے مہنگائی مزید بڑھے گی ، میزبان شاہزیب خانزادہ نے پروگرام میں تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ عدلیہ سے ٹکراؤ کی صورتحال واضح نظر آرہی ہے۔وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا کہ اس وقت تمام قومی اداروں کو ڈائیلاگ کی ضرورت ہے،اگر مسائل کا حل چاہئے تو اس ڈائیلاگ کو بہت جامع ہونا چاہئے،90دن کے آرڈیننس کا میں خود شکار بن چکا ہوں، ن لیگ کے رہنما 90دن کے بعد بھی چھ چھ مہینے قید رہے، بانی پی ٹی آئی امریکا سے ایئر کنڈیشنڈ اتارنے کا حکم صادر فرماتے تھے، خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ اداروں کے درمیان تناؤ دن بدن بڑھ رہا ہے، ہر ادارہ اپنے تحفظ کیلئے فصیلیں کھڑی کررہا ہے، اس سب کے باوجود عدلیہ کا توازن برقرار رکھنا چاہئے، سیاستدانوں کے فیصلے بعض اوقات سیاسی مفادات کے تابع ہوجاتے ہیں، عدلیہ سے فیصلوں میں کوتاہی ہوجائے تو وہ تباہ کن ہوتی ہے۔
اسلام آ باد وفاقی کابینہ نےگلگت بلتستان میں ایم آئی اہلکاروں کی بعد ا زتعیناتی منظوری دے دی۔ذرائع کے مطا بق...
ہری پورتحریک انصاف کے رہنما اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان نے کہا ہے کہ بدقسمتی سے اس وقت میڈیا...
اسلام آباد عالمی مالیاتی فنڈ نے جائیداد لین دین کی ٹیکس شرح کم کرنے سے انکار کرتے ہوئے ایف بی آر کی درخواست...
اسلام آبادپاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کو اعلی ترین سول اعزاز...
اسلام آباد ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکہ نے 26 نومبر احتجاج میں بیٹے ہلاکت کا مقدمہ وزیراعظم و دیگر کے...
اسلام آبادپاکستان نیوی نے یوم پاکستان کی مناسبت سے خصوصی وڈیو جاری کر دی۔یقین کے نام سے جاری کی جانے والی یہ...
اسلام آباد سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کو پھانسی کے 45 سال بعد اعلیٰ ترین سول ایوارڈ "نشانِ پاکستان" جبکہ...
اسلام آبادوزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے اسلام آباد میں اپنا قیام طویل کرلیا۔ذرائع کے مطابق...