آئندہ مالی سال کا بجٹ ، سٹیشنری پر ٹیکس چھوٹ ختم کئے جانے کا امکان

29 مئی ، 2024

اسلام آباد(تنویرہاشمی ) ایف بی آر حکام آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ پرآج وزیراعظم کو بریفنگ دینگے ، ذرائع کے مطابق آئندہ مالی سال 25-2024 کے وفاقی بجٹ میں آئی ایم ایف کی ہدایت کے مطابق سٹیشنری پر ٹیکس چھوٹ ختم کئے جانے کا امکان ہے آئی ایم ایف نے سٹیشنری، کتابوں اور کاپیوں اور کاغذپر ٹیکس چھوٹ ختم کرنے کی تجویز دی ہے ، سٹیشنری اور کاغذ پر ٹیکس چھوٹ ختم ہونے سے کتابیں اور کاپیاں مہنگی ہوجائیں گی ۔