ملکی اداروں، شخصیات کیخلاف سوشل میڈیا پر پراپیگنڈا کرنے والوں کیخلاف تحقیقات شروع

29 مئی ، 2024

لاہور (نیوزرپورٹر) ملکی اداروں اور شخصیات کیخلاف سوشل میڈیا پر پراپیگنڈا مہم چلانے والوںکیخلاف تحقیقات شروع کردی گئی۔ایف آئی اے نے سوشل میڈیا مہم چلانے والے افراد سے تحقیقات شروع کرتے ہوئے سوشل میڈیا مہم میں شامل افراد سے بیانات لینے کا مرحلہ بھی شروع کر دیا، راولپنڈی میں متعدد افراد سے ابتدائی پوچھ گچھ بھی کر لی گئی۔سوشل میڈیا مہم میں شامل ملزموں کے حوالے سے انکوائری آئندہ چند روز میں مکمل کی جائے گی، انکوائری مکمل ہونے پر ملزموں کیخلاف مقدمات درج کئے جائیں گے۔