اسلام آباد (محمد صالح ظافر، خصوصی تجزیہ نگار) سیاسی زعما اپنی ترجیحات اور اہداف کو پیش نظر رکھ کر گفتگو کرتے ہیں،نواز شریف سے جس مزاحمتی بیان کی بعض حلقوں کی توقع تھی پوری نہیں ہوئی،چھ سال کے طویل اور پر آشوب وقفے کے بعد نواز شریف کو اس جماعت کی صدارت واپس ملی ہے جسکے وہ خالق تھے،یہ مدبرانہ خطاب تھا جس میں طویل المدتی آدرشوں کی جھلک دیکھی جا سکتی تھی، نواز شریف ہفتے عشرے میں اپنے دستور العمل کا اعلان ملک گیر دورے میں کریں گے ،اس کا آغاز مزار قائداعظم پر خطاب سے کریں گے،انہوں نے فراخ دلی سے شاہد خاقان عباسی اور مفتاح اسماعیل کی تکالیف کا حوالہ دیا، رواداری اور لائق تعریف روایات کی پاسداری میں ان کا کوئی ثانی نہیں،ان کا مطالبہ پورا کیا جارہا ہے کہ گند لانے والے ہی اسکی صفائی کریں،"ہم اٹھائیس مئی والے ہیں نو مئی والے نہیں " نواز شریف نے اسے نصب العین کی شکل دیدی ،وہ فیشن کے طور پر کسی ادارے سے بھڑ جانے کا ہرگز ارادہ نہیں رکھتے،معاشی استحکام راہ میں روڑا بننے والے کو آہنی قدم سے ہٹایا جائے گانواز شریف ہفتے عشرے میں اپنے ملک گیر دورے کے نظام الاوقات کا اعلان کرینگے جس کی شروعات کراچی سے ہوگی ،ر صدر مسلم لیگ ن اپنے دستور العمل کا اعلان قائد کی مرقد کے پہلو میں کھڑے ہو کر کرینگے۔ پاکستان مسلم لیگ ن کی صدارت سنبھالنے کے بعد سابق وزیراعظم نواز شریف سے جس مزاحمانا بیان کی بعض حلقوں کو توقع تھی وہ پوری نہیں ہو سکی بلکہ انہیں خطاب سے مایوسی ہوئی ہے سیا ست پر تبصرہ آرائی کرتے ہوئے یہ سمجھ لینا چاہئے کہ سیا سی رہنما انہی تر جیحات اور اعداف کو پیش نظر رکھ کر گفتگو کرتے ہیں ان سے ہر وقت اضطراری لہجے کی توقع کرنا سیا سی زایوں سے عدم آگاہی کا اظہار ہے ۔ چھ سال کے طویل وقفے کے بعد نواز شریف کو اس سیا سی جماعت کی صدارت باضابطہ طور پر واپس ملی ہے جو نہ صرف ان سے معنون ہے بلکہ وہ اسکے خالق بھی ہیں خیال تھا کہ وہ جماعت کی جنرل کونسل کے اجلاس سے طولانی خطاب کرینگے جس میں وہ مستقبل کا لائحہ عمل جاری کرینگے اور اپنے اہداف کی نشاندہی کرینگے تاہم انہوں نے اس تاریخی موقعہ کو اپنے درخشاں ماضی کو اداکر نے اور اس کی یاد دہانی کرانے تک اکتفا کیا بلا شبہ یہ ایسا مدبرانہ خطاب تھا جس میں طویل المدتی آدرشوں کی جھلک دیکھی جا سکتی تھی پاکستان مسلم لیگ ن کے اعلیٰ ذرائع نے ’’جنگ ‘‘کو بتایا ہے کہ نواز شریف ہفتے عشرے میں اپنے ملک گیر دورے کے نظام الاوقات کا اعلان کرینگے جس کی شروعات کراچی سے ہوگی وہ اپنی نشاۃ ثانیہ سیا ست کا آغاز بانی پاکستان حضرت قائد اعظم کے مزار پر حاضری اور تجدید عہد کے ساتھ کرینگے یہاں وہ ایک بڑے اجتماع سے خطاب کا ارادہ رکھتے ہیں وہ بطور صدر مسلم لیگ ن اپنے دستور العمل کا اعلان قائد کی مرقد کے پہلو میں کھڑے ہو کر کرینگے۔
اسلام آ باد وفاقی کابینہ نےگلگت بلتستان میں ایم آئی اہلکاروں کی بعد ا زتعیناتی منظوری دے دی۔ذرائع کے مطا بق...
ہری پورتحریک انصاف کے رہنما اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان نے کہا ہے کہ بدقسمتی سے اس وقت میڈیا...
اسلام آباد عالمی مالیاتی فنڈ نے جائیداد لین دین کی ٹیکس شرح کم کرنے سے انکار کرتے ہوئے ایف بی آر کی درخواست...
اسلام آبادپاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کو اعلی ترین سول اعزاز...
اسلام آباد ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکہ نے 26 نومبر احتجاج میں بیٹے ہلاکت کا مقدمہ وزیراعظم و دیگر کے...
اسلام آبادپاکستان نیوی نے یوم پاکستان کی مناسبت سے خصوصی وڈیو جاری کر دی۔یقین کے نام سے جاری کی جانے والی یہ...
اسلام آباد سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کو پھانسی کے 45 سال بعد اعلیٰ ترین سول ایوارڈ "نشانِ پاکستان" جبکہ...
اسلام آبادوزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے اسلام آباد میں اپنا قیام طویل کرلیا۔ذرائع کے مطابق...