وزیراعظم کا مارگلہ کی پہاڑیوں پر دوبارہ آگ لگنے کا نوٹس،متعلقہ اداروں کو آگ پر قابو پانے کی ہدایت

29 مئی ، 2024

اسلام آباد (نیوز رپورٹر):وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے مارگلہ کی پہاڑیوں پر دوبارہ آگ لگنے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ اداروں کو جلد متحرک ہو کر آگ پر قابو پانے کیلئے کاروائیوں کے آغاز کی ہدایت کی ہے۔منگل کو وزیر اعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ مزید پھیلنے سے پہلے آگ پر جلد قابو پایا جائے،یقینی بنایا جائے کہ آگ سے کسی انسانی جان کو خطرہ نہ ہو۔