اسلام آ باد (رانا غلام قادر ) ملک سےچینی برآمد کرنےکی اجازت ملےگی یا نہیں؟وزیر اعظم کی ہدایت پرشوگرایڈوائزری بورڈکا اجلاس آج بروز بدھ طلب کرلیا گیا۔ ذرائع کے مطا بق وفاقی وزیرصنعت و پیداوار رانا تنویرحسین لاہور میں اجلاس کی صدارت کریں گے۔ اجلاس میں وزیر اعظم کے احکامات کی روشنی میں چینی کی برآمد کا جائزہ لیاجائے گا۔ شوگرایڈوائزری بورڈچینی کے مجموعی ذخائر کی صورتحال کا جائزہ لے گا۔اجلاس میں وزیر تجارت جام کمال اور دیگر حکام شرکت کریں گے۔ اجلاس میں پاکستان شوگرملز ایسوسی ایشن کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔ اجلاس میں شوگر ملز مالکان ملک سے چینی برآمد کا معاملہ اٹھائیں گے۔ وزیراعظم نےحال ہی میں چینی کی برآمدکاجائزہ لینے کےاحکامات جاری کیےتھے۔ وزیر اعظم نے ہدایت کی ہے کہ مقامی ضروریات پوری ہونےکی شرط پرچینی ایکسپورٹ پرغورکیا جائے۔وزیراعظم نے کہا ہے کہ برآمد پرغورکرتےوقت چینی کی قیمت میں اضافہ نہ ہونے کویقینی بناناہوگا۔ یاد رہے کہ گذشتہ ماہ شوگر ایڈوائزری بورڈکے دواجلاسوں میں چینی برآمد کا فیصلہ نہیں ہوسکا تھا۔ برآمدکومقامی مارکیٹ میں چینی کی قیمتوں میں استحکام سے جوڑ دیاگیا تھا۔ شوگر ملزمالکان نے15 لاکھ میٹرک ٹن چینی کی برآمد کا مطالبہ کر رکھا ہے۔ شوگر ملزمالکان نےپہلے مرحلے میں 5 لاکھ ٹن چینی کی برآمد کیلئے اجازت مانگی ہے۔
کوئٹہ وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سیدعاصم منیرمنگل کو کوئٹہ کا دورہ کریں گے ۔ذرائع...
کراچی امریکی سینیٹر لنڈسے گراہم نے ایران کے توانائی ڈھانچے پر حملوں کی حمایت کردی۔ سینیٹر گراہم کا کہنس تھا...
واشنگٹنٹرمپ کے مواخذہ کے حامی سینیٹر بل کیسیڈی ریپبلکن پرائمری میں شکست کھاگئے،جس نے ساتھ چھوڑا اس کا کیریئر...
اسلام آباد پاکستان کی ثالثی کوششیں، ایران اور امریکہ کے درمیان نئی تجاویز کا تبادلہ نہیں ہوا۔ ایران نے...
کراچی امریکہ نے ایران کے لیے امن عمل کی پانچ سخت شرائط مقرر کر دیں۔ ایرانی سرزمین پر بمباری کے نقصانات کا...
کراچی عالمی طبی جریدے کا کہنا ہے پہلی بار اینٹی وائرل گولی سے کووِڈ-19 سے بچاؤ ممکن ہے۔نیو انگلینڈ جرنل آف...
کراچی، ریاض چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے ملک میں ذو الحجہ کا چاند نظر آنےکا...
اسلام آباد بجلی صارفین سے تقریباً 9 روپے فی یونٹ تک اضافی ٹیکس وصولی کا انکشاف ،فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی...