اسلام آباد (رپورٹ:حنیف خالد)سول سوسائٹی اور قومی ماہرین صحت کی طرف سے چیئرمین ایف بی آر اور وزیر خزانہ سے انسانیت کے نام پر مطالبہ کیا گیا ہے کہ پاکستان غیر صحتمند کھانے پینے کی اشیاء کی آماجگاہ بن گیا ہے۔ پاکستان میں روزانہ گیارہ سو سے زیادہ لوگ ذیابیطس اور اسکی پیچیدگیوں کی وجہ سے مرنا شروع ہو گئے ۔ روزانہ 300سے زائد لوگوں کی ٹانگیں گینگرین کی وجہ سے اوسطاً کاٹی جا رہی ہیں اور ہر منٹ کے بعد کسی ایک انسان کو شوگر کی وجہ سے دل کا دورہ پڑنے لگا ہے۔ منور حسن کنسلٹنٹ گلوبل ہیلتھ ایڈوکیسی انکیوبیٹرز‘ بین الاقوامی ذیابیطس فیڈریشن‘ ذیابیطس ایسوسی ایشن آف پاکستان‘ پاکستان نیشنل ہارٹ ایسوسی ایشن‘ ہارٹ فائل‘ پاکستان کڈنی پیشنٹ ویلفیئر ایسوسی ایشن‘فیملی فزیشنز ایسوسی ایشن‘ پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن سمیت متعدد قومی و بین الاقوامی تنظیموں نے حکومت پاکستان سے درخواست کی ہے کہ وہ تمام مشروبات پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کو 50فیصد تک بڑھائے۔ علاقائی اور عالمی سطح پر بہت سے ممالک کے مقابلے میں پاکستان میں مشروبات کی صنعت پر کم ٹیکس ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سعودی عرب‘ قطر‘ عمان‘ متحدہ عرب امارات اور دیگر خلیجی ریاستوں میں سوڈا پر پچاس فیصد اور انرجی ڈرنکس پر سو فیصد ایکسائز ڈیوٹی عائد کی گئی ہے۔ یہاں تک کہ ہمارے پڑوسی ہندوستان نے مشروبات کی صنعت پر پاکستان سے زیادہ ٹیکس ہے جس میں کل چالیس فیصد ٹیکس شامل ہے۔ مالدیپ میں مشروبات کے ہر لٹر پر سوا دو ڈالر لیوی عائد کی ہے۔ دنیا بھر کے 100سے زائد ممالک اور ریاستیں پہلے ہی میٹھے مشروبات پر زیادہ ٹیکس عائد کر چکے ہیں تاکہ صحت عامہ پر مضر اثرات کے باعث انکے استعمال کی حوصلہ شکنی کی جا سکے۔ ہمارے ہاں کم ٹیکس مشروبات کی صنعت کی حوصلہ افزائی کر رہے ہیں اور وہ اپنی سرمایہ کاری اور غیر صحت مندانہ پراڈکٹس کا رخ پاکستان کی جانب کر کے صحت عامہ اور معیشت کیلئے سنگین بحران پیدا کر رہے ہیں۔ پاکستان نیشنل ہارٹ ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری ثناء اللہ گھمن نے کہا کہ اب جبکہ پاکستانی حکومت معیشت کو مستحکم کرنے کیلئے متعدد اقدامات کر رہی ہے میٹھے مشروبات پر ٹیکس بڑھنا اور تحقیق پر مبنی اور سمجھدار حکمت عملی ہے جس سے نہ صرف بیماریوں کے بوجھ کو کم کیا جا سکتا ہے بلکہ ملک کی آمدنی میں بھی اضافہ ہو گا۔ ورلڈ بینک کی جانب سے کی گئی 2022ء کی ماڈرن اسٹڈی کا حوالہ دیتے ہوئے پاکستان نیشنل ہارٹ ایسوسی ایشن کے صدر نے کہا کہ اگر حکومت تمام میٹھے مشروبات پر پچاس فیصد فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی بڑھاتی ہے تو اس سے صحت میں پچاسی سو معذوری سے ایڈجسٹ شدہ زندگی کے سالوں کا فائدہ ہو گا۔ آٹھ سو دس ملین امریکی ڈالر کی اگلے دس سالوں کیلئے اوسط سالانہ آمدن ہورگی اور صحت عامہ کے سالانہ اخراجات میں 89لاکھ ڈالر کی بچت ہو گی۔ سکواڈرن لیڈر غلام عباس جنرل سیکرٹری پاکستان کڈنی پیشنٹ ویلفیئر ایسوسی ایشن نے کہا کہ وہ سوڈا انرجی ڈرنکس‘ جوس‘ فلیورڈ دودھ اور آئسڈ چائے سمیت تمام طرح کے میٹھے مشروبات پر ٹیکس بڑھا کر کارپوریٹ مفاد پر صحت عامہ کو ترجیح دینگے۔
اسلام آ باد وفاقی کابینہ نےگلگت بلتستان میں ایم آئی اہلکاروں کی بعد ا زتعیناتی منظوری دے دی۔ذرائع کے مطا بق...
ہری پورتحریک انصاف کے رہنما اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان نے کہا ہے کہ بدقسمتی سے اس وقت میڈیا...
اسلام آباد عالمی مالیاتی فنڈ نے جائیداد لین دین کی ٹیکس شرح کم کرنے سے انکار کرتے ہوئے ایف بی آر کی درخواست...
اسلام آبادپاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کو اعلی ترین سول اعزاز...
اسلام آباد ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکہ نے 26 نومبر احتجاج میں بیٹے ہلاکت کا مقدمہ وزیراعظم و دیگر کے...
اسلام آبادپاکستان نیوی نے یوم پاکستان کی مناسبت سے خصوصی وڈیو جاری کر دی۔یقین کے نام سے جاری کی جانے والی یہ...
اسلام آباد سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کو پھانسی کے 45 سال بعد اعلیٰ ترین سول ایوارڈ "نشانِ پاکستان" جبکہ...
اسلام آبادوزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے اسلام آباد میں اپنا قیام طویل کرلیا۔ذرائع کے مطابق...