وزیراعظم شہباز شریف 4 جون کو دورہ چین پر روانہ ہونگے

29 مئی ، 2024

اسلام آ باد ( نیوز رپورٹر)وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف آئندہ ماہ کے آغاز میں چین کا دورہ کریں گے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف 4 جون کو دورہ چین پر روانہ ہوں گے۔ وزیراعظم شہباز شریف چینی حکام سے ملاقاتیں کریں گے اور پاکستان میں ہونے والی سرمایہ کاری پر گفتگو کریں گے۔ وزیراعظم کے ساتھ وزیر خارجہ اسحاق ڈار بھی چین جائیں گے۔ایم ایل ون پراجیکٹ کے معاہدہ پر دستخط کئے جانے کا امکان ہے۔