اسلام آباد (طاہر خلیل) اے ایس پی شہر بانو کو وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی پرسنل سکیورٹی آفیسر تعینات کردیا گیا۔ وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق شہربانو نقوی، محسن نقوی کے پی ایس او کی حیثیت سے فرائض سرانجام دیں گی۔ گریڈ 17 کی شہر بانو اے ڈی او ایف سی اسلام آباد تعینات تھیں۔ نوٹیفیکیشن میں بتایا گیا ہے کہ اے ایس پی شاہ رخ خان کو وزیر داخلہ کا اسسٹنٹ چیف سکیورٹی افسر تعینات کیا گیا ہے۔ شہربانو نقوی اس سے قبل انٹیلیجنس بیورو کی اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے طور پر بھی کام کرچکی ہیں۔ انہوں نے 2019 میں سی ایس ایس پاس کرکے پبلک مینجمنٹ میں کام شروع کیا تھا۔ فروری 2024 میں شہر بانو نقوی نے لاہور میں ایک خاتون کو مشتعل ہجوم سے بحفاظت بچانے میں دلیرانہ کردار ادا کیا تھا، آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے بھی ان سے ملاقات میں ان کے کردار کو سراہا تھا۔
اسلام آ باد وفاقی کابینہ نےگلگت بلتستان میں ایم آئی اہلکاروں کی بعد ا زتعیناتی منظوری دے دی۔ذرائع کے مطا بق...
ہری پورتحریک انصاف کے رہنما اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان نے کہا ہے کہ بدقسمتی سے اس وقت میڈیا...
اسلام آباد عالمی مالیاتی فنڈ نے جائیداد لین دین کی ٹیکس شرح کم کرنے سے انکار کرتے ہوئے ایف بی آر کی درخواست...
اسلام آبادپاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کو اعلی ترین سول اعزاز...
اسلام آباد ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکہ نے 26 نومبر احتجاج میں بیٹے ہلاکت کا مقدمہ وزیراعظم و دیگر کے...
اسلام آبادپاکستان نیوی نے یوم پاکستان کی مناسبت سے خصوصی وڈیو جاری کر دی۔یقین کے نام سے جاری کی جانے والی یہ...
اسلام آباد سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کو پھانسی کے 45 سال بعد اعلیٰ ترین سول ایوارڈ "نشانِ پاکستان" جبکہ...
اسلام آبادوزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے اسلام آباد میں اپنا قیام طویل کرلیا۔ذرائع کے مطابق...