سوئی گیس ٹاسک فورس کی شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں جاری

29 مئی ، 2024

ملتان (سٹاف رپورٹر) سوئی گیس ٹاسک فورس کی شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں جاری، چھ میٹر منقطع اور پانچ ایکسٹنشنز اتروا دیں گئیں،دو صارفین کے کاؤنٹر ٹوٹے ہونے کی بنا پر منقطع کیے گئے، تین صارف کمپریسر مشین لگا کر گیس کھینچنے میں ملوث پائے گئے اور ان کی وجہ سے علاقہ کا گیس پریشر کافی خراب ہوگیا تھا، میٹر منقطع ہونے سے گیس پریشر میں بہتری ہوئی ہے،ایک صارف نان بلنگ پر تھا، اس کا میٹر منقطع کردیا گیا،ٹاسک فورس نے مزید محکمانہ کارروائی کی سفارش کردی ہے،اس کے علاوہ پانچ صارفین غیر قانونی طور پر ایک سے زائد گھروں کو گیس دینے میں ملوث پائے گئے جن کی ایکسٹینشنز اتروا دی گئیں۔