میلسی، گھر سے لڑکی اغوا، مقدمہ درج

29 مئی ، 2024

میلسی (نامہ نگار ) پانچ اغوا کار ایک شخص کے گھرسے اس کی بہن کو اغوا کر کے لے گئے،تفصیل کے مطابق میلسی کے محلہ غریب آباد کیرہائشی فیروز کی بہن"ن"گھر میں اکیلی تھی کہ بستی آلو شاہ کا امام بخش 2 نامزد اور 2 نامعلوم ساتھیوں کے ہمراہ گھر میں داخل ہوا، ملزمان نے وہاں موجود "ن"کو زبردستی اغوا کیا اور فرار ہو گئے،سٹی پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔