چلڈرن ہسپتال،نمونیہ کے مرض کا شکار 26 مریض بچے زیر علاج

29 مئی ، 2024

ملتان(سٹاف رپورٹر) چلڈرن ہسپتال ملتان میں نمونیہ کے مرض کا شکار 26 مریض بچے زیر علاج،گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہسپتال میں نمونیہ کے مرض کا شکار کل 11 بچوں کو لایا گیاجب کہ 8 بچوں کو صحت یاب ہونے کے بعد ڈسچارج کر کے گھر بھیج دیا گیا،یکم جنوری 2024 سے اب تک چلڈرن ہسپتال ملتان میں نمونیہ کے مرض کا شکار کل دو ہزار چار سو 51 بچوں کو لایا گیا اور ان میں سے دو ہزار تین سو 57 مریض بچوں کو صحت یاب ہونے کے بعد ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔