مختلف جرائم پر 45 افراد کیخلاف مقدمات درج

29 مئی ، 2024

ملتان(سٹاف رپورٹر)ملتان پولیس نے 24 گھنٹوں کے دوران ضلع بھر کے مختلف مقامات پر کارروائیاں کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر ایل پی جی گیس ری فلنگ، منی پٹرول پمپ لگانے اونچی آواز میں ڈیک چلانے، تیز رفتار گاڑیاں چلانے، غیر قانونی رہائش اختیار کرنے اور بجلی چوری کے الزام میں 45 افراد کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے، ملزمان میں کامران،زاہد،آصف، اظہر عباس، علی وقاص،مبشر حسین، عمران ،اشرف ،اسامہ، شہباز، اکبر،منیر، یوسف جنید ، بشیراحمد، محمد علی ، علی،مختار احمد اور اصغر و دیگر شامل ہیں ۔