ریکوری میں ناکامی پر میپکو اہلکار معطل، ایکسین خان گڑھ اور 2 ایس ڈی اوز سے وضاحت طلب

29 مئی ، 2024

ملتان (سٹاف رپورٹر ) سپرنٹنڈنگ انجینئر آپریشن میپکو مظفرگڑھ سرکل راجیش کمار راٹھی نے ریکوری میں ناکامی پر خان گڑھ سب ڈویژن کے اسسٹنٹ لائن مین خواجہ محمد عثمان کو معطل کردیاہے اور لیہ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی ہے جبکہ سب ڈویژنوں میں رننگ اور ڈیڈ ڈیفالٹرز سے ریکوری کی ناقص کارکردگی پر ایکسین خان گڑھ ڈویژن انجینئر ثاقب سلیمان، ایس ڈی او خان گڑھ سب ڈویژن محمد عمر فاروق اور ایس ڈی او شاہ جمال سب ڈویژن معراج خالد سے وضاحت طلب کرلی ہے۔