8منشیات فروش گرفتار شراب اور چرس برآمد

29 مئی ، 2024

ملتان(سٹاف رپورٹر) پولیس نے 8منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے مقدمات درج کرلئے۔جلیل آباد پولیس نے ملزم صادق علی سے10لٹر شراب،شاہ شمس پولیس نے ملزم نعیم سے10لٹر شراب،راجہ رام پولیس نے ملزم اسحاق،حنیف سے661بوتلیں شراب،سیتل ماڑی پولیس نے ملزم عفت علی سے 580گرام چرس،ملزم فہیم سے500گرام چرس،گلگشت پولیس نے ملزم فیاض سے7لٹر شراب جبکہ صدر پولیس نے ملزم جواد شہزاد سے 1200گرام چرس برآمد کرلی ۔