لڑائی جھگڑوں میں 2افراد شدید زخمی

29 مئی ، 2024

ملتان(سٹاف رپورٹر)لڑائی جھگڑے کے واقعات میں 2 افراد شدید زخمی ہو گئے،تھانہ گلگشت پولیس کو محمد غازی نے درخواست دی کہ بیوی کے ساتھ جھگڑا ہوا تو اس نے فون کر کے اپنے بھائیوں سانول،خاوراور خرم  کو بلا لیا جنہوں نے تشدد کا نشانہ بنا کر شدید زخمی کر دیا، تھانہ سیتل ماڑی پولیس کو قاسم نے درخواست دی کہ معمولی لڑائی جھگڑے پر ملزمان ریاض وغیرہ نے خنجر کے وار سے شدید زخمی کر دیا پولیس نے مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے۔