بیرون ملک سے آنے والے مسافر سے 90گھڑیوں سمیت نان کسٹم پیڈ سامان برآمد

29 مئی ، 2024

ملتان(سٹاف رپورٹر) کسٹم حکام نے بیرون ملک سے آنے والے مسافر سے نان کسٹم پیڈ سامان برآمد کرلیا۔ کسٹم حکام نے نجی ایئر لائن کی پرواز سے آنے والے مسافر ممتازاحمد کو تحویل میں لے لیا جس سے نان کسٹم پیڈ 90گھڑیاں،2موبائل ٹیب ،4ہینڈ فری سمیت لیپ ٹاپ،موبائلزفونزبرآمد کرلئے اور کاغذی کارروائی کے بعد مسافر کوگھر جانے کی اجازت دے دی۔