وہاڑی، ٹریول ایجنٹ کے گھر کے باہر سے کار چوری

29 مئی ، 2024

وہاڑی ( نمائندہ جنگ ) چور ٹریول ایجنٹ کی گھر کے باہر کھڑی گاڑی چرا کر فرار ہوگئے،تفصیل کے مطابق پولیس تھانہ سٹی کی حدود کالج ٹاون گلی نمبر کے رہائشی مقامی ٹریول ایجنسی کے مالک غضنفر حیات کو نامعلوم چوروں نے گاڑی سے محروم کردیا، غضنفر حیات کے مطابق 25 مئی بروز ہفتہ کی رات دس بجے اپنے کام سے واپس آکر انہوں نے اپنی کار گھر کے باہر پارک کی اور گھر جا کر سو گئے،صبح اٹھے تو ان کی گاڑی گلی سے غائب پائی گئی،متاثرہ شہری کی درخواست پر پولیس تھانہ سٹی نے مقدمہ نمبر 493/24 درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔